غیر قانونی افغانی پکڑوائیں، بھاری انعام پائیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
سٹی42: پولیس نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن (بشمول غیر دستاویزی افغان باشندوں) کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شہریوں کے لیے بھاری انعام کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔
پنجاب میں کہیں بھی موجود غیر قانونی افغانی تارکین کی نشاندہی کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رہیں گے اور انہیں ہر غیر قانونی افغانی کی نشان دہی کرنے پر دس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے
انسپکٹر جنرل پولیس کی جانب سے پنجاب کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تحریری ہدایت بھیجی گئی ہے کہ جو شہری غیر قانونی افغانیوں کے متعلق اطلاع دین انہین دس ہزار روپے انعام دیا جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جو غیر قانونی افغانیوں کو رہنے کے لئے کرایہ پر مکان یا کاروبار کرنے کے لئے دوکان کرایہ پر دیئے ہوئے ہیں۔
پنجاب بھر مین ایسے افغانیوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے جن کے پاس ویزے تو سیاحت یا علاج وغیرہ کے ہیں لیکن وہ یہاں کاروبار کر رہے ہیں۔ پولیس ایسے افغانیوں کے متعلق اطلاع دینے والے شہریوں کو بھی دس ہزار روپےانعام دے رہی ہے۔
اسلام آباد دھماکے پر عالمی برادری کاپاکستان سے یکجہتی کا اظہار
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی