فتح جنگ: دہی میں مردہ مکھیاں اور فریزر میں بدبودار گوشت برآمد
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
فتح جنگ: دہی میں مردہ مکھیاں اور فریزر میں بدبودار گوشت برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز
فتح جنگ:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور راولپنڈی کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات کے مطابق فتح جنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور تحصیلدار چودری شفقت محمود کی فوڈ اتھارٹی اور پولیس کے ہمراہ کارروائی۔
اس دوران فتح جنگ کے مرکزی چوک میں واقع ایک بڑے ہوٹل کی تفصیلی چیکنگ کی گئی، کارروائی کے دوران ہوٹل کے فریزر میں گندہ اور بدبو دار گوشت پایا گیا جبکہ دہی میں مری مکھیاں اور کچن میں شدید بدبو اور گندگی دیکھی گئی۔ صفائی کا انتہائی ناقص انتظام تھا جس کے باعث صارفین کی صحت کے لیے خطرہ پیدا ہو رہا تھا۔اس سنگین خلاف ورزی پر ہوٹل پر تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور اسے سیل کر دیا گیا۔
اس موقع پر ایک شہری نے اوورچارجنگ کی بھی شکایت درج کروائی، جس پر حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ہوٹل کو صفائی اور مناسب ریٹ پر پابند کیا جائے گا اور مستقبل میں ایسے خلاف ورزیوں پر مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ کارروائی حکومت کی عوام کو صاف ستھرا اور معیاری کھانے کی فراہمی کے وژن کے عین مطابق ہے، اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا واضح پیغام ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخورشید شاہ 27 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کیلئے وھیل چیئر پر پارلیمنٹ پہنچ گئے پنجاب میں سموگ کا روگ برقرار، شہر لاہور کی فضا آج بھی آلودہ گرانفروشی ناقابل برداشت عوامی خدمت کیلئے کوشاں،چوہدری شفقت محمود پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہی کی خاضری معافی کی درخواست منظور پنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا وفاق مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے 27ویں آئینی ترمیم کرے: پنجاب حکومتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فتح جنگ
پڑھیں:
افغان حکومت ٹی ٹی پی کیخلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے: وزیراعظم
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔
بین الاپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ترقی اسی معاشرے میں ممکن ہے جہاں امن اور سلامتی ہو۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
ان کا کہنا تھا پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا، ہم نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال مئی میں مشرقی سرحد پر بلا اشتعال جارحیت کی گئی جبکہ گزشتہ ماہ افغان سرزمین سے پاکستانی چوکیوں پر حملے ہوئے جن کا پاکستان نے ٹھوس اور فیصلہ کن جواب دیا، دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
طلبہ کی موج مستیاں ختم، تعلیمی اداروں پر ایک بڑی پابندی عائد
انہوں نے کہا کہ افغانستان کو سمجھنا ہو گا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن حاصل نہیں ہوگا، افغان حکومت ٹی ٹی پی و دیگر گروہوں کے خلاف موثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں جاری دو روزہ بین الاپارلیمانی کانفرنس میں آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، لائبیریا، بارباڈوس اور نیپال کے وفود کانفرنس میں شریک ہیں، کانفرنس کا مقصد عالمی امن، ترقی اور بین الاقوامی پارلیمانی روابط کے فروغ کو مضبوط بنانا ہے۔
عمران خان سے وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر عدالت برہم، سیکرٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس