لاہورمیں اسموگ کے خأتمے کے لیے کرول جنگل میں دس ہزار پودوں کی شجرکاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
لاہورمیں اسموگ کے خأتمے کے لیے محکمہ فارسٹ نے کمیونٹی پارٹنرشپ کے ساتھ کرول جنگل میں دس ہزار پودے لگادیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ پودے محکمہ جنگلات کی 14 ایکڑ پرمحیط برسوں سے بنجرپڑی خألی زمین پر عوامی شمولیت سے لگائے گٸے ہیں۔
کرول جنگل میں محکمہ فارسٹ کی اسپیشل ٹیموں نے شجرکاری کی۔ لاہور کے اے کیواٸی میں مستقل بنیادوں پر بہتری کے لیے پاکپتن کے ایک ماحول دوست شہری نے لاہور میں 10 ہزار پودوں کا تحفہ دیا جو کرول جنگل میں فارسٹ کے محکمے نے لگائے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اس شہری کو “گرین ایمبسڈر” کا لقب دیا۔ شہری کا یہ عمل نہ صرف ماحولیاتی خدمت بلکہ قومی، سماجی اور مذہبی فریضہ بھی ہے۔
عوام سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے گھروں اور علاقوں میں خود شجرکاری کرنے لگے ہیں جبکہ شجرکاری مہم سائنسی، سماجی اور مذہبی جذبے کے امتزاج کے ساتھ تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ کرول جنگل میں محکمہ جنگلات، اسکول کے طلبہ، رضاکاروں اور عملے نے مل کر 14 ایکڑ رقبے پر شجرکاری کی، مقامی انواع جیسے پیپل، نیم اور جامن کے درخت لگائے گئے۔
واضح رہے کہ درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر کے آکسیجن خارج کرتے ہیں، فضائی آلودگی اور سموگ کے ذرات کو قدرتی طور پر کم کرتے ہیں۔ درخت فضا کو ٹھنڈا رکھنے، بارش کے نظام کو بہتر بنانے اور زمینی کٹاؤ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
مزید برآں درخت لگانا سنتِ نبوی ﷺ ہے اور یہ صدقۂ جاریہ کا بہترین ذریعہ ہے جس کا اجر نسلوں تک جاری رہتا ہے۔
سینئر صوباٸی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم نہ صرف ماحولیاتی تحفظ بلکہ عوامی صحت، سماجی یکجہتی اور مذہبی اقدار کے فروغ کی بہترین مثال بن چکی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرول جنگل میں کے لیے
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔