کراچی:

سونے کی عالمی  اور  مقامی مارکیٹوں میں 2  دن کے وقفے کے بعد قیمتوں میں آج اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں یک دم 83ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 207 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

مقامی صرافہ بازاروں میں آج جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 8ہزار 300روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 43ہزار 062روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 7ہزار 116 روپے بڑھ کر 3لاکھ 79ہزار 854 روپے کی سطح ہو گئی۔

مارکیٹ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے  مطابق سرمایہ کاروں کی  اپنے اثاثوں کو ڈی ویلیوایشن سے محفوظ بنانے کی غرض سے خالص سونے میں انویسٹمنٹ اور برکس ممالک کی طلب بڑھنے سے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں عارضی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں اضافے کا رحجان دوبارہ غالب ہوگیا ہے۔

دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 228روپے کے اضافے سے 5ہزار 662روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 196روپے کے اضافے سے 4ہزار 854روپے کی سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی