سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 5900 روپے اضافے کے بعد 435,762 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 5065 روپے اضافے کے بعد 373,474 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 342,474 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 59 ڈالر اضافے کے بعد 4134 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 7400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 429,862 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونا 6337 روپے اضافے کے بعد 368,530 روپے کا ہو گیاتھا۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 337,573 روپے ہوگئی تھی جبکہ عالمی بازار میں سونا 74 ڈالر اضافے کے بعد 4075 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ روپے کا
پڑھیں:
سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، فی تولہ 7400 روپے مہنگا
کراچی (نیوزڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، آج فی تولہ 7400 روپے مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 7400 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 6337 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 68 ہزار 530 روپے ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 74 ڈالر اضافے سے 4075 ڈالر فی اونس ہوگئی۔