Jasarat News:
2025-11-10@16:47:40 GMT

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے  پہلے روز یعنی پیر کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا، جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیرکے روز ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 7400 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6337 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 68 ہزار 530 روپے ہو گئی ہے۔

پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں 115 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 209 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 74 ڈالر سے برھ کر 4075 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی طلب اور قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں سونا اور چاندی دونوں ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جس کے باعث یہ قیمتی دھاتیں اب متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری  روز یعنی ہفتے کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 6 ڈالر سستا ہوا تھا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی فی تولہ قیمت سونے کی قیمت ہو گئی

پڑھیں:

سونے کی قیمت ایک بار پھر آسمان کو چھونے لگی، فی تولہ 7400روپے مہنگا

سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 7400 روپے اضافے سے4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔ ایسو سی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 6337 روپے اضافے سے 3لاکھ 68 ہزار 530 روپے ہے۔اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 74 ڈالر اضافے سے 4075 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، فی تولہ 7400 روپے مہنگا
  • سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
  • سونے کی قیمت ایک بار پھر آسمان کو چھونے لگی، فی تولہ 7400روپے مہنگا
  • سونے کی قیمت میں7400 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی
  • ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
  • سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم