اوور40 ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے اوور40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکواڈ میں سابق بین الاقوامی اور ویٹرن کھلاڑی شامل ہیں۔
اسکواڈ کا اعلان سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر اعجاز احمد فقیہ نے کیا، سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق، جو 343 بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں، 7 ہزار 400 سے زائد رنز اور 380 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈز لیگ، کیا اب پاکستانی ٹیم ایونٹ کا حصہ کبھی نہیں بنے گی؟ ٹیم مالک نے سب واضح کردیا
شاہد آفریدی، جو 524 بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں، 11 ہزار سے زائد رنز اور 540 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، اسکواڈ میں شامل ہیں، فواد عالم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں سہیل خان (51 بین الاقوامی وکٹیں)، ذوالفقار بابر (15 ٹیسٹ میچز میں 54 وکٹیں)، تابش خان اور ہمایوں فرحت شامل ہیں۔ ٹیم کے مینٹر کے طور پر جاوید میانداد، ہیڈ کوچ کے طور پر جلال الدین اور ٹیم مینیجر کے طور پر اعظم خان مقرر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز فائنل: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پی وی سی اے کے چیئرمین فواد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم پاکستان کرکٹ کی ویٹرنز سطح پر طاقت کی نمائندگی کرتی ہے۔
پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈعبدالرزاق (کپتان)، فواد عالم (نائب کپتان)، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت (وکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ (وکٹ کیپر)، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود، عمران علی۔
انتظامیہ میں جاوید میانداد ٹیم مینٹر، جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم مینیجر ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان ویٹرنز شاہد آفریدی عبدالرزاق فواد عالم کرکٹ ورلڈ کپ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ویٹرنز شاہد ا فریدی عبدالرزاق فواد عالم کرکٹ ورلڈ کپ بین الاقوامی
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی