شرح ٹیکس میں اضافہ: برطانوی دولت مند یو اے ای منتقل ہونے لگے
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانیہ میں ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کے بعد برطانوی کروڑ پتی متحدہ عرب امارات منتقل ہونے لگے۔
غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق برطانیہ میں رواں ماہ انکم ٹیکس کی شرح میں اضافےکا امکان ہے جس کے بعد ٹیکس سےبچنےکے لیے برطانوی دولت مندوں نے عرب امارات کا رخ کرلیا ہے۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ گزشتہ سال دنیابھرسے 9800 ملینئریو اے ای خصوصاً دبئی منتقل ہوئے اور ان میں زیادہ تعداد برطانوی شہریوں کی تھی جو لیبرپارٹی کے نان ڈوم اسٹیٹس ختم کرنے کے فیصلے سے ناراض تھے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق ٹیکس ریفارمزکے نفاذکے بعد اپریل میں 691 برطانوی ملینئر یو اےای منتقل ہوئے اور یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلےمیں 79 فیصد زیادہ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانوی ماہرین ڈرون کا مقابلہ کرنے کے لیے بلجیم پہنچ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-06-1
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی آرمی چیف رچرڈ نائٹن نے کہا ہے کہ برطانیہ نے بلجیم کو ماہرین اور سازوسامان بھیجنا شروع کر دیا ہے تاکہ اس ڈرون حملے سے نمٹنے میں مدد کی جا سکے جس کی وجہ سے ہوائی اڈے عارضی طور پر بند ہو گئے ہیں۔بلجیم کے ہوائی اڈوں اور فوجی اڈوں پر گزشتہ ہفتے ڈرونز دیکھے گئے تھے۔ حالیہ مہینوں میں ان ڈرونز نے پورے یورپ میں نمایاں خلل پیدا کیا ہے۔ رچرڈ نائٹن نے بتایا کہ ان کے ہم منصب نے مدد کی درخواست کی تھی ،جس کے بعد اہلکاروں اور ساز و سامان کی تعیناتی پر اتفاق کیا گیا۔