Jasarat News:
2026-07-24@01:56:10 GMT

27ویں ترمیم دراصل آئین کی تدفین ہے‘حلیم عادل

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-02-21
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس کراچی میں ایک ہنگامی اور اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم 27ویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ آج میڈیا کو ہماری بات سننی چاہیے تھی کیونکہ یہ ترمیم دراصل آئین کی تدفین ہے، 1973 کے آئین کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی اور قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے۔ اب نہ عدلیہ آزاد ہے نہ قانون باقی رہا۔ بلاول زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی امانت آئین میں خیانت کی ہے، اور کہا کہ بھٹو کے آئین میں خامیاں تھیں یہ الفاظ بھٹو کی فکر اور جدوجہد کی توہین ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اگر 26ویں ترمیم کے وقت کچھ لوگ جاگ جاتے تو آج یہ یہ نوبت نہ آتی۔ اب تو اٹھائیسویں ترمیم کی باتیں بھی ہو رہی ہیں۔ پاکستان کا تماشہ بنا دیا گیا ہے۔ جو بھی ترامیم ہوئیں، انہوں نے قانون کی حکمرانی کو ختم کر دیا۔ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو دفن کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم کا اختیار صرف اوصل عوامی نمائندوں کے پاس ہوتا ہے، مگر یہ ترامیم ان چوروں نے کی ہیں جنہیں عوام کا مینڈیٹ حاصل نہیں۔ ہماری نشستوں پر ڈاکا ڈالا گیا، اور یہ ترمیم فارم 47 کے ذریعے چور دروازے مسلحط کئے گئے نمائندوں نے پاس کی۔ یہ لوگ جیلوں میں ہونے چاہییں تھے کیوں کہ انہوں نے عوام ووٹ چوری کیا ہے،لیکن بدقسمتی سے یہ لوگ ایوانوں میں بیٹھے ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حلیم عادل نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن