خورشید شاہ کیخلاف کرپشن کیس ایف آئی اے کو منتقل کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر کی احتساب نے خورشید شاہ، اویس شاہ سمیت 18 ملزمان کے خلاف کرپشن ریفرنس نیب سے ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ دیا ھے ، احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ، ان کے داماد و اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، بیٹوں، اہلِ خانہ اور دیگر کے خلاف دائر کرپشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے یہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔فیصلہ احتساب عدالت سکھر کے جج غلام یاسین کولاچی نے سنایا۔ سماعت کے دوران خورشید شاہ کے صاحبزادے سید زیرک شاہ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے گذشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔ عدالت نے کہا کہ نئے احتساب قانون کے تحت یہ ریفرنس اب نیب کے دائرہ کار میں نہیں آتا، لہٰذا اسے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے۔یہ ریفرنس تقریباً پانچ سال دس ماہ قبل نیب کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔ نیب نے الزام عائد کیا تھا کہ سید خورشید احمد شاہ اور دیگر نے اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ارب 23 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے بنائے۔ تاھم نیب نے عدالت میں 19 کروڑ روپیاثاثہ جات کا حتمی چالان پیش کیا۔نیب کے مطابق جن جائیدادوں کی قیمت ایک ارب 23 کروڑ بتائی گئی تھی وہ دراصل 30 سے 40 سال قبل خریدی گئی تھیں، اور اس وقت ان کی مالیت تقریباً انیس کروڑ روپے تھی۔ اس بنیاد پر نیب نے عدالت سے مؤقف اختیار کیا کہ نئے احتساب قانون کے تحت یہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔عدالت نے نیب کی اسی استدعا کی روشنی میں آج فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس کو نیب کے بجائے ایف آئی اے کو منتقل کرنے کا حکم دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے عدالت نے نیب کے
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور
پشاورکی احتساب عدالت نے کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار دو ملزمان عدالت میں پیش ہے جن کے کیس کی سماعت احتساب جج علی گوہر نے کی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ہے۔ پشاور۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سید جمیل اور سید نصیر اپر کوہستان سکینڈل میں ملوث رہے ہیں۔
دوونوں ملزمان کے اکاؤنٹس میں 198 ملین روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کے بینک اسٹیٹمنٹ سے بھی شواہد ملے ہیں۔
تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا۔