نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس، 3 ہوائی اڈوں کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
فائل فوٹو۔
نجکاری کمیشن بورڈ نے 3 ہوائی اڈوں کو موجودہ نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔
وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیرِ صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں 3 ہوائی اڈوں کو موجودہ نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے تین ایئر پورٹس سے متعلق کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو سفارش بھیجی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اس اقدام کے تحت ہوائی اڈوں کا انتظام طویل مدتی رعایتی بنیاد پر نجی شعبے کو دیا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ایچ بی ایف سی ایل، قومی ایئر لائن اور تین انٹرنیشنل ایئر پورٹس کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اعلامیہ کے مطابق ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے ریفرنس پرائس اور سیل پرچیز ایگریمنٹ فائنل ہوگیا ہے۔ بولی ریفرنس پرائس کی منظوری اور کابینہ کی توثیق کے بعد کھولی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعلامیہ کے مطابق ہوائی اڈوں
پڑھیں:
صدر زرداری کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
تصویر سوشل میڈیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے دوحہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں قطر کی قیادت کے اقدامات کو سراہا اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر قطری قیادت کو مبارک باد دی۔
اعلامیہ کے مطابق قطری وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی بہادری کی تعریف کی۔
صدر مملکت نے قطر کو پاکستان میں بالخصوص اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ قطر کے وزیراعظم نے کہا قطر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا حجم مزید بڑھائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اول آصفہ بھٹو اور پاکستان کے سفیر نے بھی شرکت کی۔