data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انقرہ: رومانیہ کی وزیرِ خارجہ اوانا تویو نے کہا ہے کہ ترکی کی مکمل رکنیت یورپی یونین (EU) کے لیے نہ صرف ایک اہم قدم ہے بلکہ بلیک سی (Black Sea) کے خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹس کےمطابق ترک وزیرِ خارجہ حاکان فیدان کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اوانا تویو نے کہا کہ بخارسٹ نیٹو انڈسٹری فورم کی میزبانی کر رہا ہے اور رومانیہ ترکی کے ساتھ فعال سفارتی رابطہ رکھتا ہے، رومانیہ ترکی کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا اور وسیع کرنا چاہتا ہے۔

رومانیہ کی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ترکی، رومانیہ اور بلغاریہ کے درمیان نیٹو کے دائرے میں قائم سہ فریقی تعاون دیگر شعبوں میں بھی توسیع پا سکتا ہے،ہم ترکی کی یورپی یونین میں رکنیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ ترکی کی شمولیت بلیک سی کی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگلا سال ترکی اور رومانیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے 15 سال مکمل ہونے کا موقع ہوگا، جس کے سلسلے میں  ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل  کا اجلاس بخارسٹ میں منعقد ہوگا، جہاں صدر طیب اردوان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اوانا تویو نے مزید کہا کہ ترکی یورپی یونین سے باہر رومانیہ کا سب سے اہم تجارتی اور تزویراتی شراکت دار ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور دفاعی صنعت میں تعاون بڑھانے کے مواقع موجود ہیں،ترکی اور رومانیہ کے درمیان بکتر بند گاڑیوں کی مشترکہ پیداوار پر معاہدہ طے پا گیا ہے، جو خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی ایک نمونہ ثابت ہو سکتا ہے۔

غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رومانیہ امریکہ، قطر اور مصر کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہے، اور ترکی کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہم انسانی امداد کی فراہمی اور زخمی بچوں کے علاج کے لیے تعاون جاری رکھیں گے تاکہ ایک منصفانہ اور پائیدار امن قائم ہو سکے۔”

انہوں نے ترکی کا بلیک سی کے استحکام میں کردار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بطور نیٹو اتحادی معاشی بنیادوں کو مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور بلیک سی کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔

خیال رہے کہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یورپی یونین کے درمیان نے کہا کہ انہوں نے ترکی کی کہ ترکی بلیک سی کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل