پی این ایس سیف کا مالدیپ بندرگاہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
مالدیپ (ویب نیوز)پاکستان نیوی کا جہاز سیف مالے کی بندرگاہ پر پہنچ گیا، بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر مشن کمانڈر نے مالدیپ کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور، بحری تعلقات اور سمندری سلامتی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
مشن کمانڈر کموڈور ایم ذیشان نبی شیخ کے پاکستان ہائی کمیشن مالے کے دورہ کے موقع پر ہائی کمیشنر وائس ایڈمرل (ر) فیصل رسول لودھی اور دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو۔آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف ممالک کے سرکاری عہدیداران، سفیر اور سفارتی برادری کے ارکان نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس سیف نے مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے ساتھ ایک پیسج ایکسرسائز بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں کے مالدیپ کے باقاعدہ دورے دونوں ممالک کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، دورے دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
راؤ دلشاد:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی جہاں وہ عالمی انوائرمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک ہفتہ بیرون ملک قیام کریں گی،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور دیگر 6 افسران بھی وفد میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کانفرنس میں بھارتی پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے سے متعلق اقدامات دنیا کے سامنے پیش کیے جائیں گے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے آلودگی کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات پر عالمی رہنماؤں کو آگاہ کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا