پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-20
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، اس امر کا اظہار انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز انجینئر صالح بن ناصر الجاسر سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سعودی وزیر کو پاکستان کے وسیع سڑکوں کے نیٹ ورک اور مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SMDA) نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ایک وسیع فریم ورک فراہم کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔