عوام کو صاف اور وافر پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘وزیراعلیٰ
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-19
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واٹر بورڈ اور ٹریفک پولیس کو ہدایات کی ہے کہ کے فور پروجیکٹ کے تحت یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن بچھانے کا کام سے شروع ہو گیا ہے اورہ کے فور پروجیکٹ کراچی کے طویل المدتی پانی کے مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف اور وافر پانی کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، یونیورسٹی روڈ ‘ عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک کے فور پروجیکٹ کے تحت تعمیراتی کام جاری ہے،عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک صرف 300 میٹر کا حصہ بند کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ عوام کے لیے متبادل راستہ فراہم کیا جائے ، عزیز بھٹی پارک تا اردو یونیورسٹی روڈ حصے کا کام مکمل ہونے کے فوری بعد سڑک بحال کر کے اگلا مرحلہ شروع کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ عزیز بھٹی پارک سے حسن اسکوائر تک 9.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اردو یونیورسٹی پانی کی لائن
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔