افغانستان: دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-06-4
کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے صوبے بادغیس کے ضلع بالا مرغاب میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ صوبائی پولیس دفتر نے بیان میں بتایا ہے کہ واقعہ جنگوں کے دوران پھٹنے سے رہ جانے والابم پھٹنے سے پیش آیا۔ افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک کے تقریباً 1150 مربع کلومیٹر رقبے پر اب بھی بارودی سرنگیں اور گزشتہ جنگوں کے دوران بچ جانے والے بم موجود ہیں۔افغانستان دنیا کے اْن ممالک میں شامل ہے جو بارودی سرنگوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پھٹنے سے
پڑھیں:
بھارت، افغانستان جعلی مواد کے ذریعے فوج، ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں مصروف: وزارت اطلاعات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان میڈیا کی پاکستان مخالف جعلی اور گمراہ کن خبروں کا پول کھول دیا۔ فریب پر مبنی افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فورسزپر مساجد کی بے حرمتی کا بے بنیاد الزام لگایا۔ افغان سوشل میڈیا ہینڈل نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج نے مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی۔ افغان اکاؤنٹ کی جانب سے ویڈیو میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا بے بنیاد الزام لگایا گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بے بنیاد جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا عالمی میڈیا نے مسجد یا قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی کوئی تصدیق نہیں کی۔ افغان اکاؤنٹس باقاعدگی سے پاکستان مخالف مواد شائع کرکے مذہبی جذبات کو ابھارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا ویریفیکیشن ٹول کے مطابق وائرل ویڈیو کسی حقیقی فوٹیج کی بنیاد پر نہیں بلکہ اے آئی سے تیار کی گئی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق جھوٹی مہم کا آغاز ایک سیاسی بیان سے ہوا جسے افغان اکاؤنٹس نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا، عوامی ردعمل کے بعد،14 گھنٹے بعد افغان اکاؤنٹ نے اعتراف کیا کہ ویڈیو اے آئی سے تیار کی گئی تھی۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کے مطابق افغان اکاؤنٹس جعلی معلومات کی بنیاد پر مذہبی جذبات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ بھارت اور افغانستان جعلی مواد کے ذریعے پاک فوج اور ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش میں مصروف ہیں، پاکستان اور پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم بھارتی اور افغان میڈیا کا وطیرہ بن چکا ہے۔