ریاض الجنہ کے زائرین کی یومیہ تعداد میں بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ نسک ایپ سے داخلے کے طریقہ کار کو منظم کرنے سے 3برس کے دوران مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کی زیارت کیلیے پرمٹ کی یومیہ تعداد 7 ہزار سے بڑھ کر 54 ہزار ہو گئی ہے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیرحج نے بتایا کہ وزارت نے حج وعمرہ کے شعبے میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے دوسرے مرحلے پرکام شروع کردیا ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے زائرین وعازمین کی بہتر خدمات کے لیے نسک پورٹل کی سروسز کو بہتر بنایا گیا ہے۔ وزارت حج کے مطابق عالمی سطح پر سرکاری اور نجی شعبے میں ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے حوالے سے مملکت کا شمار بہترین ممالک میں ہوتا ہے۔وزارت نے حج وعمرہ کے حوالے سے فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر کیا ہے جس سے زائرین کو سہولت میسرآرہی ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز صالح الجاسر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل تبدیلی ترقی اور ایجاد کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے، وزارت کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا بھرپور استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑی کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بہترین مثال ہے، اب تک ایک ہزار افراد اس سروس سے فائدہ اْٹھا چکے ہیں۔ وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے کہا کہ مملکت میں کان کنی کے شعبے میں بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے کان کنی کے میدان میں سہولت ہی نہیں ہوئی بلکہ ماحولیاتی تحفظ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔دوسری جانب سعودی حج و عمرہ کانفرنس و نمائش کے پانچویں ایڈیشن کا 9 نومبر کو ہوگا،جب کہ نمائش 12 نومبر تک جاری رہے گی۔وزارتِ حج و عمرہ نے خدمتِ ضیوف الرحمان پروگرام کے تعاون سے کانفرنس و نمائش کا اہتمام کیا ہے جس کا سلوگن مکہ سے دنیا تک رکھا گیا ہے۔ اس کا انعقاد وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ، جلسے جلوس اور اسلحے کی نمائش پر پابندی
بلوچستان بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ، جلسے جلوس اور اسلحے کی نمائش پر پابندی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز
کوئٹہ(سب نیوز)محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے بھر میں سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت جلسے جلوس اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران جلسے، جلوس، ریلیوں، احتجاج، مظاہروں اور سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور اس کے علاوہ 5 یا 5 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی سختی سے پابندی ہوگی اور اسلحے کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ کے حکام نے بتایا کہ یہ اقدام صوبے میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ چند ماہ سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے بعد انتظامی سطح پر متعدد حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ 6 نومبر 2025 سے ایک ماہ کے لیے موثر ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس جاری،27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس جاری،27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت اٹھارویں ترمیم کا رول بیک تو ممکن ہی نہیں، ایسی کسی تجویز کی حمایت نہیں کر سکتے ، شازیہ مری پاکستان نے ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کے الزامات مسترد کردیے حکومت کا نیب ترمیمی بل 2023واپس لینے کا فیصلہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاسوں کا ایجنڈا جاری پی ٹی آئی کے سابق رہنما متحرک، اسحاق ڈار، ایاز صادق اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ ستائیسویں ترمیم، آئینی بینچ کی جگہ 9رکنی عدالت، ججز کی مدت 70سال، فیلڈ مارشل کو آئینی اختیارات دینے کی تجویزCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم