بلوچستان میں ایک ماہ کیلیے دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور اسلحے کی نمائش پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ:صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 6 نومبر 2025 سے نافذ ہونے والا یہ حکم نامہ ایک ماہ تک مؤثر رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں اب کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس، ریلی، احتجاج یا سیاسی اجتماع کے انعقاد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی پانچ یا اس سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی سختی سے پابندی ہوگی۔
مزید برآں اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور ممکنہ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اٹھایا گیا ہے ، حساس اضلاع میں سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو بروقت روکا جا سکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد صوبائی حکومت نے انتظامی اور حفاظتی اقدامات میں سختی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق اگر حالات معمول پر نہ آئے تو دفعہ 144 کی مدت میں مزید توسیع کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان کے ضلع پشین میں15 یوم کے لئے دفعہ 144 نافذ،نوٹیفکیشن جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ضلع پشین میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے ضلع پشین میں دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفیکشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش، جلسے جلوس، دھرنوں یا 5 افراد سے زائد کے اکھٹے ہونے پر پابندی عائد ہوگی ۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ضلع پشین میں 20 نومبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
واضح رہے کہ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کے پیش نظر یکم تا 15 اگست تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، جس میں بعد ازاں 15 اگست کو مزید 15 روز کی توسیع کی گئی۔
دفعہ 144 کے دوسری مدت ختم ہونے سے قبل 29 اگست کو ہی حکومت بلوچستان نے اس میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی تھی، جو 15 ستمبر تک برقرار رہی۔