WE News:
2025-11-06@17:29:49 GMT

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس نہیں ہوسکیں گے

اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس نہیں ہوسکیں گے

بلوچستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے احتجاج، جلسے اور جلوسوں پر پابندی

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دفعہ 144کے تحت اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے تحت 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق پابندی امن وامان کی صورتحال کے باعث لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: سندھ بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں جلسوں اور ریلیوں پر پابندی لگاتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف اذان اور خطے تک محدود کرتے ہوئے دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر موجود پابندی میں ہفتہ 8 نومبر تک دفعہ 144 کے تحت توسیع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا کوئٹہ جلسہ خطرے میں، ضلعی انتظامیہ نے اجازت کی درخواست مسترد کردی

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت 4 یا زیادہ افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان بلوچستان میں جلسے جلوس پر پابندی بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان بلوچستان میں جلسے جلوس پر پابندی بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ محکمہ داخلہ پر پابندی دفعہ 144 کے کی گئی ہے کے تحت

پڑھیں:

پنجاب میں فیڈ ملز پر گندم کے استعمال پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

سٹی42: حکومت پنجاب نے صوبے میں گندم کی ممکنہ قلت کے خدشات کے پیشِ نظر اہم فیصلہ کرتے ہوئے فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔ 

سیکرٹری داخلہ پنجاب کے حکمنامے کے مطابق ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت صوبے بھر میں فیڈ ملز کو گندم استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کے لیے استعمال ہو سکے گی۔

 آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق سوموار، یکم دسمبر تک برقرار رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کی فیڈ ملز کے پاس اس وقت 1 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور وہ اسے مرغیوں کے دانے میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ گندم انسانوں کی بنیادی خوراک ہے اور اسے صرف آٹے کی تیاری میں استعمال ہونا چاہیے۔ عوام الناس کی آگہی کے لیے حکمنامے کی سرکاری گزٹ، اخبارات اور الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور تشہیر کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا 

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ، جلسے جلوس اور اسلحے کی نمائش پر پابندی
  • بلوچستان میں ایک ماہ کیلیے دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور اسلحے کی نمائش پر پابندی
  • صوبہ بلوچستان میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ؛محکمہ داخلہ کا نوٹی فکیشن جاری
  • بلوچستان میں 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی
  • بلوچستان میں 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی،محکمہ داخلہ
  • بلوچستان بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس اور اسلحے کی نمائش پر پابندی
  • بلوچستان بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، تحریک انصاف کی جلسے کی اجازت مسترد
  • بلوچستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ
  • پنجاب میں فیڈ ملز پر گندم کے استعمال پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ