کیوبا‘ طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کنگسٹن :بپھرا ہوا سمندری طوفان ملیسا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 100 سے زاید ہوگئی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تباہ کن سمندری طوفان ملیسا کے باعث جمیکا، ہیٹی اور کیوبا میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 100 سے زاید ہوگئی ہے۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے دوران لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ متاثرہ جزیروں کے 60 فیصد علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی اور پانی کی فراہمی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔
اعلیٰ حکام کے مطابق جمیکا میں تاحال45 اور ہیٹی میں 60 سے زاید ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کیوبا میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ تینوں ممالک میں مجموعی طور پر80 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ اس دوران30 ہزار سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پینے کے پانی اور خوراک کا فقدان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہلاکتوں کی تعداد
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی