سکھرسول اسپتال،پیڈسٹر فیس گرنے سے مریض خاتون شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-05-1
سکھر (نمائندہ جسارت )سکھر سول اسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں غفلت اور لاپرواہی کا ایک اور سنگین واقعہ، جہاں اسپتال کے میڈیکل یونٹ ون میں زیرِ علاج 60 سالہ خاتون کے اوپر اچانک پیڈسٹر فین گرنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئیں، سرحد کے گاؤں عمر ڈرھو کی رہائشی ضعیف العمر خاتون فاطمہ علاج کی غرض سے سکھر سول اسپتال کے میڈیکل یونٹ ون میں داخل تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق، اچانک وارڈ کی چھت سے نصب پیڈسٹر فین تیز آواز کے ساتھ خاتون کے اوپر آ گرا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئیں اور وارڈ میں موجود دیگر مریضوں اور تیمارداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال عملے نے آپریشن تھیٹر منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق فاطمہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے سر اور چہرے پر گہری چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ حرکت میں آگئی اور متعلقہ یونٹ کے انچارج کو واقعے کی ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پرانے وارڈز میں لگے برقی آلات کی حالت خستہ ہے، اور اس سے قبل بھی متعدد بار انکی مرمت یا تبدیلی کیلیے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے، تاہم کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔عوامی حلقوںنے سول اسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی انکوائری کرائی جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا میں اسکول ٹیچر بچے کی فائرنگ سے زخمی، عدالت کا 1 کروڑ ہرجانے کا حکم
امریکا میں ایک چھ سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ٹیچر کو عدالت نے تقریباً 10 ملین ڈالرز (ایک کروڑ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والی 28 سالہ خاتون ٹیچر کو 10 ملین ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے 2023 میں کلاس روم میں 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے خاتون ٹیچر کے زخمی ہونے کے معاملے پر حکم جاری کیا ہے۔
عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ اسسٹنٹ پرنسپل کو اسٹاف نے کئی بار خبردار کیا تھا کہ بچے کے پاس اسلحہ موجود ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
خاتون ٹیچر نے سابق اسسٹنٹ پرنسپل ایبونی پارکر کے خلاف 40 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ طالب علم کی والدہ کو غفلت اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں 4 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
28 سالہ ایبی کو جنوری 2023 میں اس وقت گولی ماری گئی جب وہ اپنی پہلی جماعت کے کلاس روم میں پڑھنے کی میز پر بیٹھی تھیں۔ گولی لگنے کے بعد تقریباً دو ہفتے ہسپتال میں گزارے جہاں انہیں چھ سرجریوں کی ضرورت پڑی اور ابھی تک ان کا بایاں ہاتھ مکمل فعال نہیں ہے۔
چھ سالہ بچے کی طرف سے چلائی گئی گولی ٹیچر کے سینے میں رہ گئی تھی۔