Daily Mumtaz:
2025-11-10@20:14:05 GMT

جنات نے کھوئے ہوئے پیسے واپس لاکر دیے، آمنہ ملک کا دعویٰ

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

جنات نے کھوئے ہوئے پیسے واپس لاکر دیے، آمنہ ملک کا دعویٰ

کراچی (نیوزڈیسک)ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان آمنہ ملک نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے غصے میں آکر جنات کو بھی ڈانٹ پلادی دی تھی، جس کے بعد جنات نے ان کے کھوئے ہوئے پیسے واپس لاکر دیے۔آمنہ ملک نے حال ہی میں ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ نے گھر سے کھٹمل بھگانے کے حوالے سے بھی دلچسپ انکشاف کیا اور بتایا کہ انہوں نے کس طرح کھٹمل سے جان چھڑانے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ فیومیگیشن کروانے کے باوجود ان کے گھر سے کھٹمل نہیں جا رہے تھے، جس کے بعد ایک ملازمہ نے انہیں منفرد مشورہ دیا، جس پر انہوں نے عمل کیا۔

ان کے مطابق ملازمہ نے انہیں بتایا کہ وہ چند کھٹمل کو پکڑ کر گوشت کے دکان پر لے جائیں اور وہاں انہیں رکھ کر انہیں بتائیں کہ ان کی جگہ یہاں ہے، ان کے گھر میں نہ آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسے ہی کیا، کھٹمل ٹشو پیپر میں ڈال کر گوشت کی دکان پر لے گئیں اور کھٹملوں کو کہا کہ اب ان کی جگہ یہ گوشت کی دکان ہے اور ان کے گھر نہ آئیں لیکن اس باوجود ان کے گھر سے کھٹمل نہ گئے۔

آمنہ ملک کے مطابق ان کے ایسے عمل سے گوشت کی دکان والا پریشان بھی ہوا اور انہوں نے سوچا کہ اداکارہ ان کی دکان پر کوئی جادو ٹونا کر رہی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار غصے میں آکر جنات کو بھی ڈانٹ دیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے گھر سے جب بہت چیزیں گم ہونے لگیں تو انہیں غصہ آیا اور انہوں نے جنات کو بھی ڈانٹ دیا۔

ماڈل نے بتایا کہ انہیں ایک سہیلی نے بتایا کہ وہ کمرے میں جاکر جنات کو کہیں کہ آپ جو بھی ہیں، ان کی چیزیں گم نہ کیا کریں اور انہوں نے ایسے ہی کیا۔

آمنہ ملک کے مطابق انہوں نے جب ان کی چیزیں گمانے والے شرارتی جنات کو ڈانٹا اور کہا کہ وہ ان کی چیزیں نہ گھمائیں تو اسی دن ہی شام کو ان کے کھوئے ہوئے پیسے مل گئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ان کے پیسے اور زیورات سمیت دوسری چیزیں گم ہوتی رہتی تھیں لیکن ان کی جانب سے جنات کو ڈانٹنے کے بعد چیزیں گم ہونا بند ہوگئیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ کہ انہوں نے ا منہ ملک ان کے گھر چیزیں گم کی دکان جنات کو اور ان گھر سے

پڑھیں:

میرا بچپن اشفاق احمد کی گود میں گزرا، نائمہ خان کا انکشاف

کراچی:

سینئر اداکارہ نائمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ معروف ادیب اور ڈرامہ نگار مرحوم اشفاق احمد ان کے ماموں تھے۔

نائمہ خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان وصی شاہ کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ دورانِ گفتگو اداکارہ نے بتایا کہ اشفاق احمد ان کی والدہ کے کزن تھے اور ان کا بچپن اشفاق احمد کی گود میں گزرا۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اشفاق احمد سے شوبز میں آنے کے لیے سفارش کی درخواست کی تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھیجا ہوا تو کچرا بھی قبول کرلیا جائے گا مگر اس طرح تم پر سفارشی ہونے کا ٹھپہ لگ جائے گا۔ اپنی پہچان خود بناؤ، جب تمہارا مقام بن جائے، تب کہنا کہ تم اشفاق احمد کی بھانجی ہو۔

اداکارہ نے آخر میں بتایا کہ اشفاق احمد نے وفات سے کچھ عرصہ قبل خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنے گھر پر کچی لسی اور آموں کی پارٹی رکھیں لیکن وہ اس وقت بچوں کے ہمراہ انگلینڈ میں تھیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ وہ ان کی یہ خواہش پوری نہ کر سکیں۔

نائمہ خان نے یہ بھی بتایا کہ اشفاق احمد شادیوں میں شرکت سے گریز کرتے تھے کیونکہ ان کے خیال میں ان کی موجودگی تقریب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتی تھی تاہم انہوں نے ان کی شادی کی سالگرہ میں خصوصی طور پر شرکت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بولی وڈ اداکارہ رینوکا شاہانے کا کاسٹنگ کاؤچ کا انکشاف
  • 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ
  • انہوں نے میری چیزیں واپس لاکر دیں‘، اداکارہ آمنہ ملک کا گھر میں جنات کی موجودگی کا انکشاف
  • آمنہ ملک نے جنات سے اپنی گمشدہ چیزیں کیسے واپس منگوائیں؟
  • منگھوپیر: بچوں کوبچاتے ہوئے باپ نہر میں ڈوب کرجاں بحق
  • آمنہ ملک نے جنات سے اپنی گمشدہ چیزیں کیسے واپس منگوائیں؟ اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنادیا
  • وزیراعظم کی سینیٹ میں پیش کی گئی غیرمنظور شدہ ترمیمی شق واپس لینے کی ہدایت
  • نعمان اعجاز نے مشکل وقت میں عدنان شاہ ٹیپو کی مدد کیسے کی؟
  • میرا بچپن اشفاق احمد کی گود میں گزرا، نائمہ خان کا انکشاف