Jasarat News:
2025-11-10@22:40:13 GMT

ڈپٹی کمشنرز نے تجاوزات کیخلاف رپورٹ کمشنر کوپیش کردی

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-02-10
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر تمام اضلاع میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر غیر قانونی طور پر چلنے والے ہوٹلوںاور چائے خانوں کیخلا ف مہم جاری ہے ۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ روڈ سائیڈ تجاوزات کے خلاف کارروائی کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے‘ ان کوششوں سے فٹ پاتھوں پر پیڈسٹرینز کو پیدل چلنے کی سہولت فراہم ہوگی۔ڈپٹی کمشنرز نے پیر کو کی گئی کارروائی کی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق وسطی جنوبی کورنگی اور کیماڑی ضلع میں غیر قانونی چائے خانوں ہوٹلوں اور دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کردی ہے جس کے مطابق روڈ سائیڈ اور فٹ پاتھوں پر قائم 12 ہوٹلز سر بمہر کیے گئے ہیں۔11 ضلع وسطی میں سیل کیے گئے ضلع ملیر میں روڈ سائیڈ ایک غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی کارروائی میں پارکنگ کا خاتمہ کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی میں ناظم آباد سب ڈویژن میں ایک کشمیری ہوٹل سیل کیا گیا۔ ناظم آباد نمبر 3 بس اسٹاپ پر 11 ریسٹورنٹ سیل کیے گئے۔ علاوہ ازیں لیاقت آباد سب ڈویژن میں فٹ پاتھ پر قائم برڈز مارکیٹ کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کمشنر کراچی ڈپٹی کمشنرز کے خلاف

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)27ویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش  کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، 27ویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش  کردی گئی،رپورٹ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے پیش کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کمشنر کراچی تاجروں اور کراچی چیمبر کو آن بورڈ لیں، محبوب اعظم
  • پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والے کیخلاف کارروائی ہو گی، مولانا غفور حیدری
  • 27ویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش  
  • کمشنر کراچی کے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات کے باجود برنس روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے
  • سائیکل پر 102 کلومیٹر کا سفر کر کے کرتارپور پہنچنے والے کمسن طالبعلم کا والہانہ استقبال
  • جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • جماعت اسلامی نے میئر کراچی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی
  • سندھ ہائیکورٹ: کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست مسترد