پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والے کیخلاف کارروائی ہو گی، مولانا غفور حیدری
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا غفور حیدری کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے رکن کے خلاف کارروائی ہو گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا غفور حیدری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں آئین میں ترمیم قومی مفاد میں ہونی چاہیے، لیکن پارٹی کی حکمت عملی کے برعکس ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف کارروائی لازمی ہوگی۔
واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر احمد خان نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے فیصلہ: مولانا فضل الرحمان بیرون ملک چلے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرون ملک چلے گئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے جس کے بعد وہ بنگلا دیش پہنچیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود بھی ان کے ساتھ دبئی روانہ ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا سربراہ جے یو آئی بنگلا دیش میں عالمی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس میں دنیا بھر سے علماء و مشائخ کو مدعو کیا گیا ہے۔
روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کا 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے 26 ویں ترمیم سے نکالے گئے نکات کو 27 ترمیم میں شامل کر کے عہد شکنی کی ہے۔