27ویں آئینی ترمیم حکومت ضرور لائے گی، اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت 27ویں آئینی ترمیم لانے جا رہی ہے اور یہ ترمیم ہر صورت پیش کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ آئینی ترمیم حکومت کی اپنی تجویز ہے اور اس پر اتحادی جماعتوں کو مکمل اعتماد میں لیا جائے گا،ہم پیپلز پارٹی سمیت اپنے اتحادیوں کے ساتھ بیٹھے ہیں، ایم کیو ایم کو بھی اس معاملے پر اعتماد میں لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون سازی کا ایک باقاعدہ طریقہ کار ہوتا ہے، اسی لیے تجویز دیتا ہوں کہ 27ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے،علی ظفر کو یقین دلاتا ہوں کہ ترمیم پر کھلی بحث ہوگی، ہم اسے قانون کے مطابق پیش کریں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اپنے چیمبر میں فیصلے کرتے ہیں اور قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی بھی ان کی ذمہ داری ہے، “میرے خیال میں اپوزیشن لیڈر کی جلد تعیناتی پارلیمانی عمل کے لیے بہتر ہوگی۔
غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان دو ہزار میٹرک ٹن انسانی امداد غزہ بھیج چکا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن منصوبے کے حوالے سے آٹھ ممالک سے مشاورت کی تھی، لیکن اسرائیل اس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علماء کو اگر دس یا پچیس ہزار روپے دینے کی اطلاعات درست ہیں تو یہ افسوسناک ہے، ڈار کے مطابق چند سال پہلے ملک میں مدارس کی تعداد 38 ہزار تھی جو اب بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے دہشتگردی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متعدد آپریشنز کیے، جن کی بدولت 2018 تک ملک میں امن و امان میں واضح بہتری آئی، افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد گزشتہ چار سال میں دونوں ممالک کے درمیان کوئی باضابطہ روابط قائم نہیں ہو سکے۔
اسحاق ڈار نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2020-21 کی حکومت نے سو سے زائد ہارڈ کور دہشتگردوں کو جیلوں سے رہا کیا، جنہوں نے ماضی میں ریاست مخالف سرگرمیاں کیں، ایسی غلطیاں دوبارہ نہیں دہرانی چاہئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اسحاق ڈار نے کہا کہ
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔