ملک شیک میں کیلے کا اضافہ دل و دماغ کے لیے فوائد کو کم کر دیتا ہے، تحقیق
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پھلوں کے بنے ہوئے ملک شیک عام طور پر ایک صحت بخش مشروب سمجھے جاتے ہیں جو توانائی اور غذائیت دونوں فراہم کرتا ہے، تاہم امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق نے اس حوالے سے ایک دلچسپ اور حیران کن انکشاف کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر ملک شیک میں کیلا شامل کیا جائے تو یہ مشروب کے صحت بخش اثرات کو نمایاں طور پر کم کر دیتا ہے، خاص طور پر وہ فائدے جو دل اور دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی کے محققین نے اپنی تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ دودھ میں مختلف پھل شامل کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اور غذائی اجزا کس حد تک جذب ہوتے ہیں۔
اس مطالعے میں انہوں نے خاص طور پر ایک انزائم ’پولی فینول آکسائیڈیز‘پر توجہ دی جو پھلوں میں پایا جاتا ہے اور جسم میں ’فلیونولز‘کے جذب پر اثر انداز ہوتا ہے۔ فلیونولز وہ اہم حیاتیاتی مرکبات ہیں جو دل و دماغ کی صحت کے لیے انتہائی مفید سمجھے جاتے ہیں اور یہ سیب، بیریز، انگور اور چاکلیٹ جیسے غذائی ذرائع میں بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق جب دودھ میں مختلف پھلوں کے ساتھ کیلا شامل کیا گیا تو مشروب میں موجود فلیونولز کی سطح 84 فیصد تک کم پائی گئی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کیلا دیگر پھلوں کے ساتھ مل کر جسم میں ان مفید مرکبات کے جذب کو نمایاں طور پر روکتا ہے، جس کے نتیجے میں دل اور دماغ کو حاصل ہونے والے فوائد کم ہو جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت غذائی امتزاج کے حوالے سے ایک اہم ہے ۔ یعنی بعض اوقات صحت مند غذائیں بھی اگر غلط امتزاج میں کھائی جائیں تو ان کے فوائد گھٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیلا اپنی جگہ ایک مفید اور توانائی بخش پھل ہے، مگر جب اسے دودھ میں دیگر پھلوں کے ساتھ مکس کیا جاتا ہے تو اس کے کیمیائی اجزا دیگر غذائی مرکبات کے جذب کے عمل میں مداخلت کرتے ہیں۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ بہتر کارڈیو میٹابولک صحت، یعنی دل اور جسم کے میٹابولزم کے افعال کو درست رکھنے کے لیے روزانہ 400 سے 600 ملی گرام فلیونولز کا جذب ہونا ضروری ہے۔ اگر یہ سطح کم ہو جائے تو دل کے امراض، فالج، ذیابیطس اور جگر کی چربی جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین نے مشورہ دیا کہ اگر کیلا استعمال کرنا مقصود ہو تو اسے علیحدہ کھایا جائے، نہ کہ دیگر فلیونولز سے بھرپور پھلوں جیسے بیریز یا سیب کے ساتھ ملک شیک میں ملایا جائے۔
اس کے علاوہ چائے جیسے مشروبات بھی فلیونولز کا ایک مؤثر ذریعہ ہیں، تاہم ان کی تیاری کے طریقوں پر مزید تحقیق جاری ہے تاکہ یہ جانا جا سکے کہ کس طرح ان غذائی اجزا کو جسم میں زیادہ بہتر انداز میں جذب کیا جا سکتا ہے۔
یہ تحقیق جرنل فوڈ میں شائع ہوئی ہے اور اسے غذائیت کے ماہرین ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں، جو مستقبل میں خوراک کے امتزاجات پر مزید سائنسی مطالعات کی بنیاد بن سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پھلوں کے جاتے ہیں ملک شیک کے ساتھ
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے