سعودی عرب کی نئی یوتھ ڈویلپمنٹ پالیسی، وژن 2030 میں نوجوانوں کے فعال کردار کی راہ ہموار
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے نئی یوتھ ڈویلپمنٹ پالیسی متعارف کرائی ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں حصہ دار بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں نوجوانوں کا بول بالا، بزرگ آبادی صرف 2.8 فیصد
ترجمان وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے مطابق جنرل پالیسی فار یوتھ ڈویلپمنٹ نوجوانوں کی سرکاری اداروں، نجی شعبے اور غیر منافع بخش تنظیموں میں شمولیت کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ اس پالیسی کا مقصد نوجوانوں کو نہ صرف ملکی سطح پر پیش قدم بننے کا موقع دینا بلکہ انہیں عالمی سطح پر مسائل حل کرنے اور اختراعی کردار ادا کرنے کے قابل بنانا بھی ہے۔
پالیسی نوجوانوں کے لیے طویل مدتی اور پائیدار ماحول فراہم کرنے کے لیے رہنما اصول اور عملی وسائل مہیا کرتی ہے تاکہ وہ ترقی کر سکیں۔ اس کی 5 بنیادی شعبہ جات میں اقتصادی بااختیاری، کمیونٹی میں شمولیت، تعلیم اور زندگی بھر سیکھنے کے مواقع، صحت اور فلاح و بہبود، اور قومی شناخت و مذہبی اقدار شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’پرفیوم سعودی نوجوانوں کی شناخت کا حصہ‘، جدہ سپر ڈوم میں خوشبوؤں کی منفرد نمائش جاری
وزارت کے مطابق پالیسی نوجوانوں کے مسائل، قانون سازی کے خلا اور نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والے منصوبوں کی مالی بااختیاری کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ پالیسی میں ڈیجیٹل سیفٹی، امتیاز اور تشدد سے تحفظ، خواتین اور مردوں کے لیے مساوی مواقع، اور معذور نوجوانوں کو بااختیار بنانے جیسے اہداف پر زور دیا گیا ہے۔
پالیسی کے قیام سے پہلے وزارت نے 20 ترقی یافتہ ممالک کی نوجوان تیاری پروگراموں کا تفصیلی مطالعہ کیا اور 34 سے زائد ورکشاپس میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی۔ تحقیق کے دوران وزارت نے ملکی و غیر ملکی ماہرین کے ساتھ میٹنگز اور 11 ہزار سے زائد نوجوانوں کے سرویز بھی کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاحت 2030 تک سعودی عرب کی معیشت میں تیل کے برابر ہوجائے گی؟
2024 میں سعودی عرب یوتھ ڈویلپمنٹ اسٹریٹیجی بھی متعارف کرائی گئی تھی، جو 30 سے زائد سرکاری اور نجی اداروں کی معاونت سے تیار کی گئی، اور نوجوانوں کی مختلف شعبوں میں معاونت کے عزم کی علامت ہے۔
جنرل پالیسی فار یوتھ ڈویلپمنٹ نوجوانوں کے لیے سعودی عرب کو ترقی اور مواقع کا مرکز بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے، خاص طور پر جب کہ 69.
وزارت نے اپنے پالیسی دستاویز میں شاہ سلمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: “آپ قوم کی مستقبل میں سرمایہ کاری ہیں۔”
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news جنرل پالیسی فار یوتھ ڈویلپمنٹ سعودی عرب نوجوان وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی وژن 2030ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نوجوان وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی وژن 2030 نوجوانوں کی نوجوانوں کے کے لیے
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں نوجوانوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی عمر کم کرنے کی قرارداد جمع
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے ایک قرارداد جمع کرائی ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے عمر کی حد 18 سال کے بجائے 16 سال کی جائے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں نوجوانوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور انہیں معیشت اور ملکی ترقی میں شامل کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر کم کرنا ضروری ہے۔
قرارداد میں دیگر ممالک کی مثالیں بھی دی گئی ہیں: کینیڈا کے زیادہ تر صوبوں میں نوجوان 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ کر سکتے ہیں، جبکہ جرمنی میں یہ حد 17 سال ہے۔
شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ نوجوانوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے پاکستان میں بھی ڈرائیونگ کی عمر 18 سال سے کم کر کے 16 سال کی جانی چاہیے۔