پاکستان کے سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
پاکستان کے نوجوان ڈرائیور سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جس پر ملک بھر میں خوشی اور فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیونگ میں ایک میل کا فاصلہ صرف 57 سیکنڈ میں طے کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک امریکی اسٹنٹ مین کے پاس تھا، جس نے 2022 میں یہی فاصلہ 1 منٹ اور 15 سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔
سلطان گولڈن کی اس کامیابی نے نہ صرف سابقہ ریکارڈ توڑا بلکہ ریورس ڈرائیونگ کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل بھی قائم کر دیا۔ ان کی اس غیر معمولی مہارت کو موٹر اسپورٹس کے حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ کارنامہ پاکستانی ٹیلنٹ کی ایک اور روشن مثال ہے، جس نے عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ریورس ڈرائیونگ سلطان گولڈن کر دیا
پڑھیں:
سعودی عرب؛ چلبلی اداکارہ عالیہ بھٹ کو نئے ایوارڈ سے نواز دیا گیا
بالی ووڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک بار پھر اپنی بہترین اداکاری، عالمی مقبولیت اور متاثرکن شخصیت سے سب کے دل جیت لیے۔
سعودی میڈیا کے مطابق جدہ میں ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن میں عالیہ بھٹ کو گولڈن گلوبز ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقریب میں عالیہ بھٹ کے ساتھ تیونس کی معروف اداکارہ ہند صابری کو بھی خصوصی اعزاز دیا گیا۔ دونوں اداکاراؤں کو گالا ڈنر میں شاندار طریقے سے سیلیبریٹ کیا گیا۔
گولڈن گلوب ایوارڈ وصول کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ فلموں کے ذریعے باہمت اور کم نمائندگی پانے والی خواتین کی کہانیاں دنیا تک پہنچانے کے مشن کو جاری رکھیں گی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اعزاز ان کے کیریئر کا اہم ترین سنگ میل ہے۔ جس پر وہ فیسٹیول کی انتظامیہ اور سعودی حکومت کی بھی شکر گزار ہیں۔
اداکارہ نے گفتگو کے دوران ماں بننے کے بعد اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کا بھی کھل کر زکر کیا۔
عالیہ بھٹ نے بتایا کہ اب ان کی بیٹی فوٹوگرافرز کی عادی ہوچکی ہے اور جب بھی میں گھر سے نکلنے لگوں تو پوچھتی ہے کہ کہاں جا رہی ہیں اور کب واپس آئیں گی۔
عالیہ کا کہنا تھا کہ بیٹی کے آنے کے بعد سے زندگی پہلے سے زیادہ خوبصورت، مصروف اور تجربات سے بھرپور ہوچکی ہے۔