City 42:
2025-12-13@13:36:30 GMT

سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT

ویب ڈیسک : پاکستان کے سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کےمطابق سلطان گولڈن نےتیز ترین ریورس ڈرائیومیں ایک میل کا فاصلہ 57 سیکنڈزمیں طے کیا، تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں قائم کیاتھا۔

اس سے قبل امریکن اسٹتنٹ مین نے 2022 میں تیزترین ریورس کارڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 1منٹ 15 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاکستانی صحافی سید اشتیاق ہمدانی کو بین الاقوامی صحافتی ایوارڈ ’’گولڈن پن‘‘ سے نوازا گیا

پاکستانی صحافی سید اشتیاق ہمدانی کو بین الاقوامی صحافتی ایوارڈ ’’گولڈن پن‘‘ سے نوازا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز


چیچن جمہوریہ کے دارالحکومت گروزنی میں بارہویں بین الاقوامی صحافتی ایوارڈ ’’گولڈن پن‘‘ کی پروقار اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دنیا کے بارہ ممالک سے آئے ممتاز صحافیوں، میڈیا نمائندگان اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ یہ عالمی اعزاز چیچن جمہوریہ کے پہلے صدر اور ہیرو آف رشیا، شہید احمد حاجی قادروفؒ کی یاد میں دیا جاتا ہے، جس کا مقصد سچ، دیانت اور ذمہ دار صحافت کو فروغ دینا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیچن جمہوریہ کے سربراہ رمضان قادروف نے کہا کہ ’’گولڈن پن‘‘ محض ایک ایوارڈ نہیں بلکہ صحافت کی اقدار، سچائی اور اخلاقی ذمہ داری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جب معلوماتی جنگ تیز ہو چکی ہے، ایسے میں صحافیوں کا کردار مزید اہم ہو گیا ہے۔ رمضان قادروف کے مطابق صحافت وہ طاقت ہے جو اقوام کو جوڑ سکتی ہے، غلط فہمیوں کو ختم کر سکتی ہے اور دنیا کے سامنے سچ کو واضح انداز میں پیش کر سکتی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چیچنیا ہمیشہ ذمہ دار اور تعمیری صحافت کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا اور بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
مقررین کے خطابات کے بعد مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے صحافیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اسی موقع پر پرنٹ اور آن لائن میڈیا کے شعبے میں
پاکستانی صحافی اور اردو۔روسی میڈیا پلیٹ فارم ’’صدائے روس‘‘ کے چیف ایڈیٹر سید اشتیاق ہمدانی کو بین الاقوامی صحافتی ایوارڈ ’’گولڈن پن‘‘ سے نوازا گیا۔
ایوارڈ کے اعلان کے ساتھ ہی ہال تالیوں سے گونج اٹھا، جب کہ مختلف ممالک سے آئے صحافیوں نے پاکستانی صحافی کی عالمی سطح پر پذیرائی کو سراہا۔ یہ اعزاز نہ صرف ایک فرد بلکہ پاکستانی صحافت کے لیے بھی باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے، جس نے عالمی میڈیا میں پاکستان کی موجودگی اور صلاحیت کو نمایاں کیا۔
تقریب کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ چیچنیا اور پاکستان کے درمیان عوامی، ثقافتی اور میڈیا روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی عوام کی چیچنیا سے وابستگی اور ثقافتی قربت کو دونوں خطوں کے درمیان پبلک ڈپلومیسی کا ایک مضبوط ذریعہ قرار دیا گیا۔
بین الاقوامی صحافتی ایوارڈ ’’گولڈن پن‘‘ کا حصول عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت، ذمہ دار اور باوقار تشخص کی ایک اور واضح مثال بن گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراینڈی فلاور نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کو ٹیلنٹ سے بھرپور اور انقلابی قرار دے دیا عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے کی بڑی کمی کا امکان پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی دوبارہ تشکیل، علی امین گنڈاپور شامل نہیں، نوٹیفکیشن جاری پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو ابتدائی تیاری کیلئے این او سی جاری کر دیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق تھری سٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہونگے، نیئر بخاری ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر سلطان گولڈن کو خراجِ تحسین
  • پاکستان کے سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس کار دوڑانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
  • پاکستان کے سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
  • سلطان محمد گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • سعودی عرب؛ چلبلی اداکارہ عالیہ بھٹ کو نئے ایوارڈ سے نواز دیا گیا
  • پاکستانی صحافی سید اشتیاق ہمدانی کو بین الاقوامی صحافتی ایوارڈ ’’گولڈن پن‘‘ سے نوازا گیا
  • سعودی عرب میں مسٹر بیسٹ کی پہلی ویڈیو نے ریکارڈ توڑ دی، ریاض سیزن میں عالمی توجہ کا مرکز
  • کینیا کی ماحولیاتی کارکن نے درخت کو 72 گھنٹے گلے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
  • پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، اہم رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا