مردان؛ 2 موٹر کاروں میں خطرناک تصادم، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
سٹی 42 : مردان میں رنگ روڈ سلیم خان کے قریب 2 موٹر کاروں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
مردان میں رنگ روڈ سلیم خان کے قریب 2 موٹر کاروں میں خوفناک تصادم ہوا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ۔
ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے ایک زخمی 62 سالہ احمد ساکن ساڑوشاہ اور جانبحق 55 سالہ خاتون ساکن محمد آباد پھاٹک کو ایم ایم سی اسپتال منتقل کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے دیگر افراد کو لوکل ٹرانسپورٹ میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شمالی وزیرستان؛ مدرسے میں دھماکا،2بچے شہید 8 زخمی ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شمالی وزیرستان : خیبرپختونخوا میں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں واقع مدرسے میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچے شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد سے بچوں کے کھیلنے کے دوران ہوا۔خوارج نے سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کے لیے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 114 مربع کلو میٹر علاقے میں بارودی مواد اور بارودی سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔پاک فوج نے 82 مربع کلو میٹر علاقہ بارودی مواد سے کلیئر کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں باقی ماندہ علاقے کی ڈی مائننگ پر تیزی سے کام جاری ہے۔