ڈرائیونگ کے لیے عمر کی حد 16 سال مقرر کی جائے، پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی عمر 18 سال کے بجائے 16 سال کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی۔
اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے یہ قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور خاص طور پر پنجاب میں نوجوانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور انہیں معیشت میں فعال طور پر شامل کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر کم کی جانی چاہیے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ کینیڈا کے کئی صوبوں میں 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ جرمنی میں یہ عمر 17 سال ہے۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بھی نوجوانوں کو ملکی ترقی میں حصہ لینے کے لیے ڈرائیونگ کی کم از کم عمر 18 سال سے کم کر کے 16 سال کی جائے۔
واضح رہے پاکستان میں عام طور پرڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے لیے عمر کی حد 18 سال مقرر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنجاب اسمبلی ڈرائیونگ عمر کی حد قرار داد جمع وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی ڈرائیونگ عمر کی حد وی نیوز کے لیے
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔