پھولنگر ؛ دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
سٹی 42 : پھولنگر ہیڈبلوکی روڈ پر نجی ٹیکسٹائل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
پھولنگر ہیڈ بلوکی روڈ پر دو موٹرسائیکلز کے آپس میں ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا پیش آیا، حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو 1122نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹرامہ سنٹرپھولنگر منتقل کردیا اور ڈیڈباڈیز کو بھی ضروری کارروائی کے لئے ٹرامہ سنٹر پھولنگر منتقل کردیا گیا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 23سالہ حسنین 21سالہ وسیم 20سالہ عمر اور 22سالہ علی حسن شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 40سالہ نیاز اور 35سالہ خالد شامل ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مراکش میں 2 عمارتیں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی
مراکش میں دوعمارتیں گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ 16 افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد اطراف کی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔
حکام کے مطابق ایک عمارت کی چھت پر تقریب ہورہی تھی جبکہ دوسری خالی تھی۔
عمار تیں گرنے کی وجوہات کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔