راولپنڈی؛ کہوٹہ آزاد پتن کے مقام پر گاڑی دریا میں جا گری
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک:راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ آزاد پتن کے مقام پر ایک گاڑی دریا میں گر گئی۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، 6 ایمرجنسی گاڑیاں اور 20 سے زائد ریسکیو اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں۔
ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق ممکنہ طور پر 8 سے 10 افراد گاڑی میں ہو سکتے ہیں۔
گاڑی سے 4 افراد خود نکل آئے تھے، تمام افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بی بی آصفہ بھٹو کا قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر اظہارِ مایوسی
— فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی وہ ایک نہتی لڑکی کے نام سے ڈرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اہم بیان میں انہوں نے کہا کہ قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔
خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ اسپیکر کو سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ میرا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس کو مؤخر کرنا نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج بھی وہ ایک نہتی لڑکی کے نام سے ڈرتے ہیں۔