— فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی وہ ایک نہتی لڑکی کے نام سے ڈرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اہم بیان میں انہوں نے کہا کہ قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔

خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ اسپیکر کو سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ میرا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کو مؤخر کرنا نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج بھی وہ ایک نہتی لڑکی کے نام سے ڈرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اپوزیشن اتحاد کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی


اسکرین گریب/ ایکس 

محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر بحث کی، ملاقات کے لیے کوئی ورکر منگل کے روز بہنوں یا وکلا کے ہمراہ نہیں جائے گا۔

اجلاس میں ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی میں جائیں گے تو ہی اسپیکر کو اپنا پیغام دے سکتے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور قائدین نے اسپیکر کو اپنا موقف بتانے کے لیے ایڈوائزری کمیٹی میں جانے کی ہدایت کی، پارلیمانی پارٹی ہدایات کی روشنی میں چیف وہپ تمام دستاویزات اسپیکر چیمبر میں پہنچائیں گے۔

نثار جٹ نے کہا کہ ہم نے ایڈوائزری کمیٹی میں جا کر اسپیکر کو بتانا ہے اپوزیشن کو بولنے دیا جائے، ارکان نے واضح کیا اسپیکر کو دو ٹوک بتایا جائے اپوزیشن سے آئین کے مطابق رویہ روا رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • میرا توجہ دلاؤ نوٹس روکنےکےلیے قومی اسمبلی اجلاس مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں، آصفہ بھٹو
  • اسلام آباد ایئرپورٹ ’بینظیر بھٹو‘ سے منسوب کروانے کی خواہشمند آصفہ قائم مقام اسپیکر سے نالاں
  • انسانی حقوق کو تعلیم، صحت اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کرنا ہو گا: بلاول بھٹو
  • وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر
  • پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا شہریوں کے مساوی حقوق کے لیے غیرمتزلزل عزم کا اظہار
  • قومی اسمبلی اجلاس: ایوان میں کسی رکن کے پیسے گرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12 اراکین نے ہاتھ کھڑےکر دیے
  • اپوزیشن اتحاد کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان سے ارکانِ پارلیمنٹ، وکلاء کی ملاقات
  • قائم مقام چیئرمین سینیٹ سے مختلف وفود کی ملاقاتیں