سیاسی تنقید لینے کیلئے ہم دستیاب ہیں لیکن یہ کیا ہے کہ آپ دن رات فوج کو گالیاں دیں، بلاول
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
لاہور:
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی تنقید لینے کیلئے ہم دستیاب ہیں لیکن یہ کیا ہے کہ آپ دن رات فوج کو گالیاں دیں۔
باغبانپورہ میں پیپلزپارٹی کی رہنما زبیدہ جعفری کے انتقال پر انکے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پھر سے ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ ہم متحد ہو کر اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ افعانستان کے بارے میں کافی دیر سے کہہ رہا ہوں، دہشتگردوں کو ہمارے ہمسایہ ممالک سے مدد مل رہی ہے۔ دہشتگرد ہمارے عوام، فوج اور پولیس کو شہید کرکے افغانستان بھاگ جاتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی چیلنجز بھی آپ کے سامنے ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ ایسا طبقہ بھی ہے جو ادارہ پر اُس وقت حملہ اور ہوتے ہیں جب سنگینی ہوتی ہے، انہوں نے اپنی جماعت کو مشکل میں ڈال رکھا ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ عوام کے مسائل پر فوکس کریں، ہم آپ کی سیاسی تنقید لینے کے لیے دستیاب ہیں، یہ کیا ہوا کہ آپ دن رات فوج کو گالیاں دیں اور ہم خاموش رہیں، انکی سازش ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان دڑار پیدا کریں، ہم انکو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔