پنجاب حکومت نے 18 سال بعد تاریخی بسنت میلے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں 3 روزہ بسنت فیسٹیول 6 سے 8 فروری 2026 تک منعقد ہوگا۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یہ فیسٹیول مکمل طور پر محفوظ، منظم اور سخت نگرانی میں ہوگا، جبکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان کو روکنے کے لیے سخت شرائط عائد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں 25 سال بعد بسنت کی خوشیاں واپس، اب تیوہار مکمل طور پر محفوظ ہوگا

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور بھر میں 25 سال بعد بسنت کے تاریخی و ثقافتی تہوار کے احیا کی منظوری دے دی ہے۔ ان کے مطابق یہ روایت اپنی تاریخی جڑوں کی وجہ سے دنیا بھر میں سراہي جاتی رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر بھر میں موٹر سائیکلوں پر حفاظتی اینٹینا نصب کرنے کی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، اور بسنت سے قبل اور اس کے دوران لاہور کی ہر موٹر سائیکل پر حفاظتی اینٹینا نصب ہونا لازمی ہوگا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بسنت کے دوران کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاؤ کے لیے سخت قوانین نافذ کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس اور متعلقہ ادارے مکمل طور پر الرٹ رہیں گے۔

گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے ’پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025‘ کے ذریعے بسنت کی تقریبات پر سے پابندی اٹھائی تھی۔ اس آرڈیننس کے تحت سب انسپکٹر کے عہدے سے اوپر کے پولیس افسران کو قابلِ اعتماد اطلاع پر بغیر وارنٹ گرفتاری اور تلاشی کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ آرڈیننس کو باقاعدہ قانون سازی کے لیے پنجاب اسمبلی میں بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیوالی کا تہوار، وزیراعظم کی جانب سے خصوصی مبارکباد

تاریخی طور پر بسنت کا تہوار بہار، خوشحالی اور آئندہ فصلوں کی بہتری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ 19ویں صدی میں مہاراجہ رنجیت سنگھ نے بسنت کو باقاعدہ میلے کی صورت دی اور پتنگ بازی کو اس کا مستقل حصہ بنایا، جس کے بعد لاہور بسنت کا مرکزی گڑھ بن گیا۔ وقت کے ساتھ یہ تہوار پنجاب کے دیگر حصوں اور ملک کے مختلف علاقوں میں بھی منایا جانے لگا۔

واضح رہے کہ بسنت پر 2007 میں پابندی عائد کی گئی تھی، جس کی وجہ دھاتی اور شیشے لگی ڈور سے ہونے والے حادثات، بالخصوص موٹر سائیکل سواروں اور پیچھے بیٹھے افراد کی ہلاکتیں اور زخمی ہونا اور ہوائی فائرنگ کے واقعات تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بسنت بہار پنجاب تہوار ثقافت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بہار تہوار ثقافت کے لیے

پڑھیں:

اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے:عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک :صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ کی دیواروں نے ایک شخص کو ذہنی مریض بنا دیا، دھمکیاں دینےوالا آج مظلوم بنا بیٹھا ہے، فتنہ کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔

 عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نےآئی ایم ایف کو خطوط لکھے، پی ٹی آئی نےملک کودیوالیہ کرنےکیلئےہرحربہ استعمال کیا، بانی اپنے دور میں مخالفین کودھمکیاں دیتے تھے، بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا معائنہ ہونا چاہئے۔

کبڈی کی مشہور خاتون کھلاڑی نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی

 ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ذہنی مریض کیلئے سپیشل ٹیم بنائے، بانی منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے تھے چھوڑوں گا نہیں، اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے، ایک نیوز کانفرنس کی وجہ سے پی ٹی آئی والوں کی دم پرپاؤں آیا ہے، دوسروں کو پاگل کہنے والا خود پاگل ہے۔

وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کوئی پرفارمنس نہیں ہے، تم کل بھی پاکستان کے خلاف تھے آج بھی خلاف ہو، کھلاڑیوں نے ورلڈکپ جیتا، تم اکیلے اس کے مالک بنے ہوئے ہو، آپ آج بھی ایک تعلیمی ادارہ چندے پر چلا رہے ہیں۔

سرکاری ملازمت کی خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر ، بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل

 انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس بٹھا کر وزیراعظم بنے اورپاکستان پر مسلط رہے، ہمیں بھی اسٹیبلشمنٹ سے گلا رہا لیکن پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سوچ نہیں آئی، آپ کے مطابق بانی پی ٹی آئی ریڈلائن ہوگی لیکن یہاں نہیں، سارے پاکستانیوں کی ریڈ لائن یہ ملک ہے، انہوں نے بیانیہ بنایا پاکستان میں 5ہزار 300ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، آئی ایم ایف رپورٹ میں کہیں کرپشن کی بات نہیں ، سہیل آفریدی کو یہ نہیں پتہ کہ 5300ارب روپے ہوتے کتنے ہیں، سہیل آفریدی بھی دوسروں سے سن پر 5300ارب روپے کی بات کررہے تھے۔

حکومت نے نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی تیار کرلی

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 13سال میں کوئی سکول یا ہسپتال بنالیا ہوتا تو ناجانے کیا ہوتا، بات کچھ اور ہوتی ہے، یہ بات کو کوئی اور رنگ دیتے ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں کرپشن کی شرح کم بتائی گئی، 66فیصد لوگوں نےکہا سرکاری کاموں میں رشوت دینے کی ضرورت نہیں پڑی، جھوٹے انقلابیوں کا انقلاب سے کوئی لینا دینا نہیں، فتنہ کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، پاکستان سے مزید کھلواڑ نہیں ہو سکتا۔

اساتذہ کے تبادلوں کے لیے سخت شرائط عائد

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک دشمنی کو تلخی کا نام دیا، تمام لوگوں نے کہا آئیں بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے بات کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں نے سیاسی لوگوں سے بات کرنی ہی نہیں، ان کو اپنے قائد کوصادق اورامین کہتےشرم بھی نہیں آتی، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہر جگہ 100فیصد فرشتے بھرتی ہوگئے، ہم کہہ رہے ہیں باری باری ہر ادارے میں ریفارمز ہورہی ہیں، پی ٹی آئی میں بہت لوگ نجی محافل میں کہتے ہیں اس آدمی نے ہمیں بھی مروادیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی سے متعلق آرڈیننس پر عمل در آمد روکنے کی درخواست مسترد کردی
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور میں موٹرسائیکلوں پر سیفٹی انٹینا لگانے کا حکم
  • پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دیدی
  • لاہور کا نیلا گنبد تجاوزات کے نرغے سے آزاد، عظمت رفتہ کی بازیابی کے امکانات روشن
  • لاہور میں 8,7,6 فروری کو بسنت منانے، قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ
  • نیپرا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، بجلی33 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد(نیوزڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی33 پیسے فی
  • حکومت پنجاب کا بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ
  • اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے:عظمیٰ بخاری
  • پی ٹی آئی کے "کی بورڈ وارئیرز" ڈھائی سال سے آرمی چیف کو نشانہ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری