لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے "کی بورڈ وارئیرز" ڈھائی برس سے پاکستان آرمی اور اس کے سربراہ کو بے بنیاد پراپیگنڈے کے ذریعے منظم حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ تحریکِ فساد کے یہ ’’انوکھے لاڈلے‘‘ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کو اپنا حق سمجھتے ہیں، مگر جب ان پر کوئی سوال اٹھائے تو ان کو تکلیف ہوتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹر ہینڈل گالی گلوچ اور اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کا گڑھ بن چکا ہے۔ جبکہ علیمہ خان جیل میں بھائی کی عیادت نہیں بلکہ ڈکٹیشن لینے جاتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر کس کو گالی دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے والد کے بارے میں جو قابلِ مذمت زبان استعمال کی جا رہی ہے، وہ بھارتی میڈیا کے لیے پروپیگنڈہ مواد بن چکی ہے۔ عظمٰی بخاری نے نشاندہی کی کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن خود ان کی خراب ذہنی حالت کا اعتراف کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی ماضی میں جنرل باجوہ سے عہدہ برقرار رکھنے کی منتیں کرتے رہے اور انہوں نے اسے تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش بھی کی۔ پنجاب اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے معصومیت کا لبادہ اوڑھ کر حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ پوری قوم ان کی سیاست، طرزِ عمل اور تقسیم ڈالنے کی روش سے پوری طرح واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے الیکشن سے متعلق الزامات اپنی نااہلی اور تنظیمی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہیں، کیونکہ پارٹی کی داخلی غلطیوں اور عدالتی فیصلوں کے باعث وہ اپنا انتخابی نشان تک برقرار نہ رکھ سکے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ اپنے لیے تقدس اور احترام کا تقاضا کرنے والے دوسروں کے خاندانوں، خواتین اور شخصیات کے خلاف ہرزہ سرائی کو معمول بنا چکے ہیں، لیکن جب ان کے اپنے رویے پر سوال اٹھایا جائے تو فوراً احتجاج شروع کر دیتے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی انہوں نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر ایف آئی اے، پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمن پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شہرام سرور نے انجینئر محمد علی مرزا کی ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں ایف آئی اے اور پنجاب قرآن بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔

انجینئر مرزا محمد علی نے ایڈووکیٹ نبیل جاوید کاہلوں کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کیے بغیر تحقیقات شروع کر دی ہیں، ایف آئی اے نے سوشل میڈیا سے ویڈیو پر فتویٰ کے لیے پنجاب قرآن بورڈ بھجوا دی اور پنجاب قرآن بورڈ نے پرانی ویڈیو پر درخواست گزار کو گناہ گار قرار دے دیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پنجاب قرآن بورڈ کو کسی طرح کا فتویٰ جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے، پنجاب قرآن بورڈ صرف قرآن پاک کی اشاعت کو دیکھتی ہے۔

انجینئر مرزا محمد علی نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت درخواست گزار کے خلاف جاری فتویٰ کو کلعدم قرار دے کر تحقیقات ختم کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ مضامین

  • انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر ایف آئی اے‘ پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب
  • انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر ایف آئی اے، پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب
  • انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر ایف آئی اے، پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب
  • پاک فوج کے ترجمان نے عمران خان کے ملک مخالف ایجنڈے کی پردہ کشائی کر دی: عظمیٰ بخاری
  •  پاک فوج نے ذہنی مریض عمران خان کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیا
  • سپہ سالار پر فضول گوئی عمران خان کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے، عظمیٰ بخاری
  • ترجمان پاک فوج نے عمران خان کے مبینہ ملک دشمن ایجنڈے کی نشاندہی کی، عظمیٰ بخاری کا بیان
  • ذہنی مفلوج اقتدار میں آنے کیلئے طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلیے بچوں کے قاتلوں بھارت، افغانستان سے مدد لے رہا ہے، عظمیٰ بخاری