اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس محمود اچکزئی اور بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوا۔ ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج کوئی ورکر بانی کی بہنوں، وکلاء کے ساتھ اڈیالہ نہیں جائے گا۔ چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے کچھ فیصلے کیے ہیں۔ ہم نے وہ کام کرنے ہیںجن سے پارٹی کے بانی اور دیگر قیدیوں کی رہائی ممکن ہو۔ بانی سے ملاقات کے بعد وی لوگرز کو ایسے ہی بیانات نہیں دئیے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پی ٹی آئی کےلوگ کہیں کہ وہ بانی کے بیانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے، عطا تارڑ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ دو ٹوک‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہمارے لیے لائق احترام ہیں، وزیراعلیٰ کےپی اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا، سہیل آفریدی کو پہلے ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اڈیالہ کے باہر انتظار کرنے کا میڈیٹ نہیں ملا، ان کا مینڈیٹ ہے امن وامان کی صورتحال پر توجہ دیں، ٹک ٹاک بنائیں اور اڈیالہ کےباہرکھڑے ہوں یہ مینڈیٹ کی توہین ہے،  بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کوبھی خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ان کا کہناتھا کہ ملاقات اس لیے کرائی گئی کہ وہ ٹویٹ نہیں کرائیں گی، عظمیٰ خان کی ملاقات اس لیے کرائی گئی کہ وہ سیاسی گفتگو نہیں کریں گی، سیاست کریں،ملک کو داؤ پر مت لگائیں، ملک کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے لوگ ہم سے بات کرنا چاہتےہیں۔

عبدالرزاق جامی کی بیٹوں کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری اور ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر  ڈاکٹر سید توقیر شاہ سے ملاقات

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے رویے سے ثابت کرے تو ملاقات پر غور کیا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی کےلوگ کہیں کہ وہ بانی کے بیانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے، جب تک پی ٹی آئی ملکی سالمیت کے خلاف بیانیہ ترک نہیں کرتی کوئی بات نہیں ہوسکتی، ہم نے تحریک انصاف کو بات چیت کا بہت موقع دیا۔وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ نوازشریف کبھی ایک حد سے آگے نہیں گئے، میں نےشاہد خاقان کےخلاف بات کی تو نوازشریف نے کہا ان کےخلاف بات نہ کریں، نوازشریف نے کبھی غلط الزامات نہیں لگائے۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آج کوئی ورکر بانی کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ اڈیالہ نہیں جائے گا
  • پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ: عمران خان سے ملاقات کے لیے ورکرز کو اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ
  • بانی کی بہنوں نے حالات کو اس نہج پر پہنچایا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی
  • طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا
  • اپوزیشن اتحاد کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس ہو گی: فیصل واوڈا
  • وزیراعلیٰ کے پی اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا، عطا تارڑ
  • پی ٹی آئی کےلوگ کہیں کہ وہ بانی کے بیانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے، عطا تارڑ