یوٹیوبر رجب بٹ کا برطانوی ویزہ منسوخ، کیا اب وہ پاکستان واپس آئیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
برطانیہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزہ منسوخ کر دیا ہے، جو پاکستان میں درج مقدمات کے سبب مہینوں سے روپوش تھے۔ ذرائع کے مطابق ویزہ منسوخی کی وجہ رجب بٹ کی جانب سے ویزہ درخواست کے ساتھ نامکمل دستاویزات جمع کروانا ہے۔
اب یہ واضح نہیں کہ رجب بٹ پاکستان واپس آئیں گے یا کسی اور ملک کا رخ کریں گے کیونکہ وہ مبینہ طور پر ایک جوا ایپ کی تشہیر کے الزام میں مقدمے کا سامنا کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کر کے وطن واپس لانے کا فیصلہ ہوچکا، سینیئر صحافی کا دعویٰ
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جانب پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی واپسی پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔ اس دوران وزیر داخلہ نے شہزاداکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کےکاغذات برطانوی ہائی کمشنرکے سپرد کیے۔
اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملےگا تو یہ ممکن نہیں۔ آپ لوگ بہت جلد واپس آرہے ہیں، بہت جلد آپ کو یہاں لائیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ کی بھارتی ٹک ٹاکر سے فلرٹ کی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ رجب بٹ پر مبینہ طور پر اسلامی شخصیات کی توہین کا الزام ہے جس پر ان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کی ویڈیو میں رجب بٹ نے صحابہ کی شان میں توہین آمیز الفاظ کہے اور اس کے علاوہ بھی وہ متعدد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانیہ رجب بٹ رجب بٹ ویزہ لندن یو ٹیوبر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانیہ رجب بٹ ویزہ یو ٹیوبر یوٹیوبر رجب بٹ
پڑھیں:
پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کے 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ کے آغاز پر شاہین نے پہلی ہی گیند پر آسٹریلوی اوپنر الیکس کیری کو بولڈ کر کے پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کرا دیا۔
شاہین شاہ آفریدی اب پاکستان کے صرف تیسرے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں حریف ٹیم کی اننگز کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل یہ کارنامہ پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس انجام دے چکے ہیں۔
A unique feat for Pakistan captain @iShaheenAfridi today ????
➡️ Download #PCBLIVE app now ????
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live: https://t.co/M8wsOD8omx#PAKvAUS | #TakraarKaTime | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/lh6zWbjS25
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 2, 2026
وسیم اکرم نے سنہ 1993 میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف اینڈی فلاور کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا تھا جبکہ وقار یونس نے 2001 میں لیڈز میں انگلینڈ کے مارکس ٹریسکوتھک کو ابتدائی گیند پر پویلین بھیجا تھا۔
پہلی گیند پر وکٹ لینے والے پاکستانی کپتان
وسیم اکرم: سنہ 1993 بمقابلہ زمبابوے (کراچی)
وقار یونس: سنہ 2001 بمقابلہ انگلینڈ (لیڈز)
شاہین شاہ آفریدی: سنہ 2026 بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور)
شاہین آفریدی نے صرف ابتدائی وکٹ پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ شاندار بولنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے مزید 2 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔ انہوں نے 47ویں اوور میں میتھیو کوہنیمن اور 49ویں اوور میں نیتھن ایلس کی وکٹ حاصل کی اور 8 اوورز میں 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
مزید پڑھیے: شاہین آفریدی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے
شاہین کے علاوہ حارث رؤف، ابرار احمد اور عرفات منہاس نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث آسٹریلوی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز تک محدود رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں