سندھ ضلع شکارپور میں ڈاکو راج کیخلاف آپریشن میں زخمی اہلکاروں کیلئے دعاگو ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ جناب مشتاق میمن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی پائیدار حکمت عملی اور جدید طریقوں سے آپریشنز انجام دیئے جائیں، جس سے پولیس کے اہلکاروں کی جانیں اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ممکن ہو۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سندھ کے اندر امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز دن دہاڑے ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جس سے سندھ کی عوام شدید مشکلات کا شکار ہے، حکومت کی طرف سے کوئی اقدامات بظاہر نظر نہیں آرہے ہیں، جن سے ڈاکو راج کا خاتمہ ممکن ہو۔ اس سلسلے میں ضلع شکارپور کے اندر تاجروں کی لوٹ مار کے واقعات کے خلاف ایک آپریشن کیا گیا، مچھر قبرستان شکارپور سٹی میں، جس کے نتیجے میں ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے ڈی ایس پی سٹی محترمہ پارس بکھرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین، ظھور سومرو و دیگر پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
شہریوں کے تحفظ کی خاطر پولیس کے اس اقدام اور بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں، لیکن اس قسم کے واقعات کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور سندھ کے عوام کی پریشانیوں کو خاتمہ کیا جائے.
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی، مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی سراجی چوک کے قریب ڈاکس پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت 22 سالہ یاسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔