Jasarat News:
2026-07-24@13:21:20 GMT

حیدرآباد، مختلف علاقے سیوریج کے ناقص نظام سے شدید متاثر

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سچل سرمست ٹائون لطیف آباد کے علاقہ امریکن کواٹر زکے گلشن حالی روڈ پر گزشتہ دس سالوں سے جاری سیوریج کا مسئلہ میئر حیدرآباد بھی حل نہیں کراسکے، مستقل بنیادوں پر جمع سیوریج کا پانی امریکن کواٹرز،گلشن حالی،جمعہ گوٹھ اور ملحقہ دیگر علاقوں کے مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا، اب تک کئی بچوں اور خواتین سمیت درجنوں افراد جمع گندے پانی سے گذرنے کے دوران گر کر زخمی ہوچکے ہیں لیکن میئر حیدرآباد،سی ای او واٹراینڈسیوریج کارپوریشن اور ڈپٹی کمشنر نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنما واسا افسران کے ساتھ مذکورہ روڈ کا دورہ کرکے صرف اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں لیکن مسئلہ حل کرانے کیلئے کوئی آواز اٹھانے اور عملی اقدامات کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق سچل سرمست ٹائون لطیف آباد کے علاقہ حالی روڈ سے امریکن کوارٹرز تک 15سال قبل بچھائی گئی زیر زمین سیوریج کی لائن واٹراینڈسیوریج کارپوریشن انتظامیہ کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث ناکارہ ہو چکی ہے اور گزشتہ 10سالوں سے مذکورہ سیوریج لائن مکمل طور پر بند ہوچکی ہے جس کی وجہ سے گٹروں سے گند اپانی نکل کرمرکزی سڑک اور گلشن حالی کے گلی محلوں میں مستقل بنیادوں پر جمع ہے جبکہ امریکن کوارٹر زاور اس سے ملحقہ علاقوں کے آمد ورفت کیلئے یہ واحد سڑک ہے اور اس سڑک کے زیر زمین بند ہونے والی سیوریج لائن کی مرمت یا کھلوانے کیلئے میئر حیدرآباد،سی ای او واٹراینڈسیوریج کارپوریشن اور ڈپٹی کمشنر کوئی عملی اقدامات اٹھانے کیلئے تیار نہیں ہیں،عارضی طور پر سیوریج لائن کھول کر پانی صفائی کردی جاتی ہے لیکن دو دن بعد ہی دوبارہ پانی جمع ہو جاتا ہے اور اب سیوریج لائن مکمل طور پر بندہوچکی ہے جس کی وجہ سے مستقل بنیادوں پر پانی جمع ہے جبکہ اس سڑک پر گورنمنٹ وزیر علی ماڈل اسکول سمیت مدرسہ المدینہ،مسجد اور کلینکس بھی ہیں، اب تک کئی اسکول کے بچوں سمیت انہیں اسکول لانے،لیجانے والے والدین جمع پانی سے گذرنے کے دوران گر کر زخمی ہوچکے ہیں لیکن علاقہ مکینوں کی شکایات کے باوجود میئر حیدرآباد اور علاقہ کے منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت واٹراینڈسیوریج کارپوریشن انتظامیہ نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے اور اس متاثرہ سڑک کوچندسیاسی و سماجی رہنمائوں نے اپنی سیاست چمکانے کا ذریعہ بنالیا ہے ۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واٹراینڈسیوریج کارپوریشن سیوریج لائن سیوریج کا ہے اور

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پانی کا دباؤ بڑھ گیا،چنیوٹ میں شگاف پڑنے سےکئی ایکڑ فصلیں متاثر
  • دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، زرعی اراضی اور فصلیں زیرِ آب
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل