—سی سی ٹی وی فوٹیج گریب/ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ بچے ابراہیم کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کے حوالے سے بی آر ٹی ریڈ لائن انتظامیہ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو خط لکھ دیا۔

خط میں بی آر ٹی انتظامیہ کی جانب سے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بچہ ایک پرانے سیوریج چینل کے کھلے مین ہول میں گرا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ مین ہول بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے آپریشنل کنٹرول میں نہیں تھا، واقعے کا مقام بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیراتی سرگرمیوں سے کافی فاصلے پر ہے۔

کراچی: گٹر میں گرنیوالے بچے کی لاش نکالنے والے لڑکے کو ایس ایس پی نے ہار پہنایا، گلدستہ دیا

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے گٹر میں گرنے کر جاں بحق ہونے والے بچےکی لاش نکالنے والے لڑکے کو ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا۔

بی آر ٹی انتظامیہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی پروجیکٹ کا اس علاقے کے سیوریج یا نالے کے انفرااسٹرکچر سے کوئی تعلق نہیں، جہاں واقعہ پیش آیا وہ پارکنگ ایریا ڈپارٹمنٹل اسٹور کے زیرِ استعمال ہے۔

خط میں بی آر ٹی انتظامیہ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی سے کہا ہے کہ بی آر ٹی ریڈ لائن ایشیائی ترقیاتی بینک کا فنڈڈ پروجیکٹ ہے، منصوبے کو سخت حفاظتی اصولوں کے مطابق چلایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کی شب 10 بجے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب واقع ڈپارٹمیٹل اسٹور سے 3 سالہ بچہ ابراہیم والدین کے ہمراہ نکل کر مین ہول پر کھڑا ہو گیا تھا جس کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اسے گتے کی مدد سے بند کیا گیا تھا۔

اس موقع پر گتہ بچے کا وزن برداشت نہ کر سکا جس کے بعد ابراہیم مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا، کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بی ا ر ٹی ریڈ لائن مین ہول گٹر میں گیا ہے

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار