کراچی، گلشن اقبال میں شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہے اور اردگرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہے، تاکہ انسانی دھڑ پھینکنے والے کا معلوم ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال ہاکی اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5 پوسٹ آفس ہاکی اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کیلئے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔ بعد ازاں ملنے والے انسانی دھڑ کو قانونی کارروائی کیلئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او محمد نعیم راجپوت کا کہنا تھا کہ انسانی دھڑ کوئی نامعلوم ملزم یا ملزمان پھینک کر فرار ہوئے ہیں، پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہے اور اردگرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہے، تاکہ انسانی دھڑ پھینکنے والے کا معلوم ہو سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلشن اقبال انسانی دھڑ
پڑھیں:
گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور انہیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح مکمل آئینی اور بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔(جاری ہے)
جی بی ای-8 سکردو-2 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی اکبر تابان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیاں ختم کرے گی اور گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں مؤثر آواز اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور خطے میں بجلی کے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام کا جو مقصد تھا، اسے پورا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست الزام تراشی نہیں بلکہ دلیل، خدمت اور عوامی ترقی کی سیاست ہے۔