کراچی؛ گلشن اقبال میں شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
کراچی:
گلشن اقبال ہاکی اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5 پوسٹ آفس ہاکی اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔
بعدازاں، ملنے والے انسانی دھڑ کو قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایچ او محمد نعیم راجپوت کا کہنا تھا کہ انسانی دھڑ کوئی نامعلوم ملزم یا ملزمان پھینک کر فرار ہوئے ہیں۔ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہے اور اردگرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہے تاکہ انسانی دھڑ پھینکنے والے کا معلوم ہو سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انسانی دھڑ گلشن اقبال
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔