پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق ’افواہوں‘ پر حکومت سے وضاحت دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سابق وزیرِاعظم کی اہلِ خانہ سے ملاقات کا فوری انتظام کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں عمران خان کی بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث انہوں نے سابق وزیرِاعظم کی موجودگی پر سوالات اٹھائے اور اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھ کر احتجاج کیا۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ان کی ’موت‘ سے متعلق غیر مصدقہ دعوے شیئر کیے گئے، جنہیں بھارتی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا، جمعرات کی صبح ایکس پر ‘عمران خان کہاں ہیں؟’ کا ٹرینڈ بھی چل رہا تھا۔

ایکس پر جاری ایک بیان میں پی ٹی آئی  نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق ’قبیح نوعیت کی افواہیں‘ افغان اور بھارتی میڈیا اور غیر ملکی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں۔

پارٹی نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حکومت اور وزارتِ داخلہ فوری طور پر اس افواہ کی واضح تردید اور وضاحت کریں اور عمران خان اور ان کے اہلِ خانہ کی ملاقات کا فوری انتظام کریں۔

پارٹی نے مطالبہ کیا کہ ریاست کی جانب سے عمران خان کی صحت، سلامتی اور موجودہ حیثیت کے بارے میں باقاعدہ اور شفاف بیان جاری کیا جائے۔

مزید کہا گیا کہ ریاست ان افراد کی تحقیقات کرے، جو حساس نوعیت کی افواہیں پھیلا رہے ہیں اور مطالبہ کیا کہ حقائق قوم کے سامنے پیش کیے جائیں۔

اپنے بیان میں پارٹی نے متنبہ کیا کہ قوم اپنے قائد (عمران خان) کے بارے میں کسی بھی قسم کی بے یقینی برداشت نہیں کرے گی۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران کی سیکیورٹی، انسانی حقوق اور آئینی حقوق کے تحفظ کی ذمے دار براہِ راست حکومت ہے، پارٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ ان افواہوں کا مقابلہ کرنے اور سچ کو سامنے لانے کے لیے ہر قانونی اور سیاسی قدم اٹھائے گی۔

سابق وزیراعظم عمران خان صاحب کی خیریت سے متعلق افواہوں پہ پاکستان تحریک انصاف کا رد عمل اور حکومت سے مطالبہ:

افغانستان اور بھارتی میڈیا کے غیر پلیٹ فارمز اور غیر ملکی سماجی رابطے کے اکاؤنٹس سے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب کی خیریت سے متعلق گھناؤنی افواہیں پھیلائی جارہی… pic.

twitter.com/KR1I6S3Y3Y

— PTI (@PTIofficial) November 26, 2025

شاہ محمود قریشی کی بیٹی، پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی نے ایکس پر کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں تشویشناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خان صاحب کی حفاظت کی ذمہ دار ہے اور قوم کو آگاہ کرنے کے لیے بیان جاری کرنا اس کا فرض ہے، جہاں تک ان افواہوں کے خاتمے کی بات ہے، سب سے بہترین اور قابلِ اعتماد طریقہ یہ ہے کہ خان صاحب کی بہنوں، وکلا اور پارٹی ارکان کو ان سے ملاقات کرنے دی جائے۔

Rumours regarding Imran Khan's wellbeing and safety are concerning. The government is responsible for Khan sb's safety and is duty bound to issue a statement updating the nation. As far as putting an end these rumours goes, the best most credible way possible is to allow Khan sbs…

— Meher Bano Qureshi (@MeherBanoQ) November 27, 2025

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمران خان کی صحت سے متعلق خان صاحب کی مطالبہ کیا پارٹی نے کیا کہ کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ

ویب ڈیسک: پی ٹی اے نے ملک بھر کے موبائل فون صارفین کے لیے ایک اہم اور تنبیہی پیغام جاری کیا ہے جس میں اپنی نام پر رجسٹرڈ سمز کے غیر ذمہ دارانہ استعمال سے خبردار کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ اپنی شناخت پر جاری شدہ سم کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنا قانوناً جرم ہے کیونکہ آپ کے نام پر موجود سم کسی بھی غیر قانونی یا مجرمانہ کارروائی میں استعمال ہو سکتی ہے۔

 صارفین کی سہولت اور حفاظت کے لیے پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ شہری یہ چیک کریں کہ ان کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمیں فعال ہیں،اس معلومات کیلئے صارفین cnic.sims.pk ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں یا اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر کسی ڈیش (-) کے 668 پر ایس ایم ایس کر کے تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 اگر شناختی کارڈ پر کوئی نامعلوم یا بلا ضرورت سم نظر آئے تو اسے فوری طور پر بلاک کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 محفوظ خریداری اور بائیو میٹرک کا احتیاطی استعمال

 پی ٹی اے حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نئی سم کی خریداری کے لیے ہمیشہ صرف مستند فرنچائز یا آفیشل کسٹمر سروس سینٹر کا ہی انتخاب کریں اور اس بات کی مکمل تصدیق کریں کہ آپ کی اجازت یا علم کے بغیر کوئی بھی سم رجسٹر نہ کی جا رہی ہو۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

 اس سے قبل بھی پی ٹی اے کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا جا چکا ہے کہ مفت سم کا لالچ دے کر بائیو میٹرک تصدیق کروانے والے افراد سے ہوشیار رہیں۔

 ایسے دھوکے باز آپ کی بائیو میٹرک کا غلط استعمال کر کے آپ کی معلومات پر کوئی اور سم بھی جاری کروا سکتے ہیں، جس کا خمیازہ بعد میں اصل صارف کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار