نوازشریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے: شوکت یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا مطالبہ اچھا ہے کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، پھر میاں نواز شریف کا بھی احتساب ہونا چاہیے کہ اِنہیں اور ان کی پارٹی کو اقتدار میں کون لایا تھا۔
واضح رہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا تھا کہ جنرل فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کا بھی احتساب ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل منسوخ
اس پر وزیرِ مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے ردِ عمل میں کہا کہ 2011ء سے لے کر 2018ء تک جن کرداروں نے تحریکِ انصاف کو پروموٹ کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ نو منتخب ارکانِ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اکیلے مجرم نہیں، اِنہیں لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں، اِن کا بھی حساب ہونا چاہیے، دوسروں کو چور اور ڈاکو کہنے والے خود چور ثابت ہوئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا احتساب ہونا چاہیے کو اقتدار میں نواز شریف
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔