وزیر اعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات، اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
مناما ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
بحرین کے دارالحکومت مناما میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کو اجاگر کیا۔دونوں رہنماؤں نے دیرینہ دفاعی شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
لاؤڈ سپیکر میں اذان سے پہلے درود پڑھنے پر امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج، گوجرہ بار کا ہڑتال کا اعلان
بحرین کے بادشاہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آرڈر آف بحرین پیش کیا، یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو پیش کیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔بحرین کے بادشاہ نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو بتایا کہ بحرین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح نے بحرین کی قانونی نمائندگی کی۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین پہنچنے پر وہاں کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔
مناما میں قصر القضیبیہ پہنچنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔
’’اخوت‘‘ کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کا امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین میاں مشتاق جاوید کے اعزاز میں عشائیہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پُرتپاک استقبال پر شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ
پڑھیں:
پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔