دھرمندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
بھارتی فلم نگری کے لیجنڈ اداکار دھرمندر کے 24 نومبر کو انتقال کے بعد بالی وڈ انڈسٹری میں سوگ کی کیفیت برقرار ہے اور سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے دی کپل شرما شو کے پس منظر کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دھرمندر سے ان کی آخری ملاقات وہی تھی جب وہ شو پر ان کے ساتھ رقص کررہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے‘ ۔۔۔ مگر دھرمیندر چھوڑ گئے
ارچنا نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں لکھا کہ وہ لمحہ ان کی زندگی کے خوبصورت ترین لمحات میں سے ایک تھا لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ دھرمندر سے آخری ملاقات ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے وہ دھرمندر کے گیت بار بار دیکھ رہی ہیں تاکہ یوں محسوس ہو کہ وہ اب بھی ساتھ موجود ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Archana Puran Singh (@archanapuransingh)
ارچنا کے مطابق دھرمندر کی آنکھوں میں جھلکتی مہربانی، باتوں میں شرافت اور مسکراہٹ میں بچپن جیسی معصومیت انہیں خاص بناتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری میں انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ دھرمندر کو قریب سے دیکھ سکیں گی، ان کے ساتھ بات کرسکیں گی یا اسٹیج پر پرفارم کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
انہوں نے دعا کی کہ دھرمندر کے اہلخانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت ملے۔ ارچنا نے لکھا کہ دنیا ان سے محبت کرنے والوں سے محروم ہوگئی لیکن دھرمندر نے کئی دہائیوں تک لوگوں کے دلوں کو خوشی اور محبت سے بھر دیا۔
دھرمندر کے آخری دیدار کے لیے بالی ووڈ شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری25 نومبر کو دن بھر فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات دھرمندر کے گھر پہنچتی رہیں۔ ہریتھک روشن اور ان کے والد راکیش روشن بھی اہل خانہ سے تعزیت کے لیے آئے۔
اس سے قبل اجے دیوگن، فرح خان، اہان پانڈے، جیکی بھگنانی اور راکول پریت سنگھ نے بھی گھر پہنچ کر آخری احترام پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کرگئے
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی اہلخانہ کو دلاسا دیتے دکھائی دیے۔ دن کے آغاز میں سیف علی خان، کنال کپور اور کرشمہ کپور نے بھی تعزیت کے لیے دورہ کیا، جبکہ چنکی پانڈے اور ان کی بیٹی اننیا پانڈے بھی پہنچیں۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کے سینیئر اداکار دھرمندر 24 نومبر کو 89 برس کی عمر میں ممبئی میں اپنے گھر پر انتقال کر گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ارچنا پورن سنگھ انتقال بالی ووڈ دھرمندر دی کپل شرما شو ڈانس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارچنا پورن سنگھ انتقال بالی ووڈ دی کپل شرما شو ڈانس دھرمندر کے بالی ووڈ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
بالی ووڈ مکمل نقالی پر، دھریندر پاکستانی فلم چوہدری کا چربہ ہے، نادیہ خان
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹیلی ویژن میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے بالی ووڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری اب مکمل طور پر بیرونی مواد کی نقالی پر چل رہی ہے۔اپنے پروگرام میں فلم ’’چوہدری‘‘ کی پروڈیوسر نِیہا لاج سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ نے کہا کہ 2022 میں بننے والی پاکستانی فلم کی کہانی کو اب بالی ووڈ سنجے دت کے ذریعے دوبارہ پیش کر رہا ہے جو براہِ راست نقالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پر بین الاقوامی مواد کا جنون سوار ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ انڈسٹری کی اپنی تخلیقی صلاحیت ختم ہوچکی ہے۔ نہ معیاری فلمیں بن رہی ہیں اور نہ اچھے گانے سامنے آرہے ہیں۔
نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی سینما اب حب الوطنی کی فلمیں بنانے کی ہمت بھی نہیں رکھتا، کیونکہ عوام خود ان باتوں کا مذاق اڑانے لگے ہیں، اسی لیے اب لیاری جیسے پاکستانی موضوعات کو اٹھایا جا رہا ہے۔
نادیہ خان نے چوہدری اسلم کی شخصیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ وقار اور خود اعتمادی کی علامت تھے۔ سنجے دت ایک بہترین اداکار ہیں لیکن ظاہری شخصیت کے لحاظ سے وہ چوہدری اسلم کے قریب بھی نہیں پہنچ سکتے۔