کسی کوعوام کے حق پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شفقت محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز


1865بوری آٹا افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، قوم کا آٹا قوم ہی کا حق،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ،تحصیلدار فتح جنگ


فتح جنگ (نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اٹک را عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات کے مطابق تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود متحرک،متعلقہ اداروں کے ہمراہ بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 1865 بوری آٹا افغانستان اسمگل ہونے سے بروقت روک دیا۔ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود اور پرائس کنٹرول انسپکٹر ثنا شبیر نے اپنی پیشہ ورانہ مستعدی، ایمانداری اور جرات کے ساتھ آٹا اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔یہ کارروائی دن کے وقت کی گئ

ی جب اسمگلر گروہ رات کے اندھیرے کا انتظار کر رہے تھے تاکہ آٹے کی بڑی کھیپ کو افغانستان منتقل کر سکیں۔ تاہم، بروقت خفیہ اطلاع پر دونوں افسران نے فوری طور پر ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کی اور اسمگلروں کے منصوبے کو دن کی روشنی میں ہی خاک میں ملا دیا۔ساتواں میل کے قریب ایک مشکوک ٹرک کو روکا گیا۔ تلاشی لینے پر اس میں سے 1865 آٹے کے تھیلے برآمد ہوئے جو عوامی استعمال کے لیے مختص تھے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ آٹا ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے افغانستان اسمگل کیا جانا تھا۔ٹرک کے رکنے پر ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے موقع پر موجود افسران کو بھاری رشوت کی پیشکش کی، مگر چوہدری شفقت محمود نے نہایت اعتماد اور عزم کے ساتھ کہا:ریاستی فرض فروخت نہیں ہوتا، قوم کا آٹا قوم ہی کا حق ہے۔یہ جملہ وہاں موجود اہلکاروں کے لیے عزم اور دیانت کی علامت بن گیا۔ثنا شبیر نے موقع پر کارروائی کی مکمل نگرانی کی۔ انہوں نے ضبط شدہ آٹے کی گنتی اور فہرست تیار کی، شواہد محفوظ کیے اور تمام سامان کو سرکاری تحویل میں لے لیا تاکہ اسے دوبارہ عوامی تقسیم کے نظام میں شامل کیا جا سکے۔

انتظامیہ کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق اشیائے خورونوش کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود، تحصیلدار فتح جنگ اور پرائس کنٹرول انسپکٹر میڈم ثنا شبیرنے فتح جنگ چوک، اٹک روڈ اور کوہاٹ روڈ پر اچانک چھاپے مارے۔ دوران چیکنگ ناجائز منافع خوری اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کیے گئے، متعدد دکانوں کو وارننگ جبکہ کچھ کو سیل بھی کردیا گیا۔ اس موقع پر تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر عوامی مفاد کے لیے یہ مہم جاری ہے، اور ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں اور اسمگلروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو ریلیف اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔نیزکارروائی کے دوران ہوٹل کے فریزر میں گندہ اور بدبو دار گوشت پایا گیا جبکہ دہی میں مری مکھیاں اور کچن میں شدید بدبو اور گندگی دیکھی گئی۔ صفائی کا انتہائی ناقص انتظام تھا جس کے باعث صارفین کی صحت کے لیے خطرہ پیدا ہو رہا تھا۔اس سنگین خلاف ورزی پر ہوٹل پر تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور اسے سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایک شہری نے اوورچارجنگ کی بھی شکایت درج کروائی، جس پر حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ہوٹل کو صفائی اور مناسب ریٹ پر پابند کیا جائے گا اور مستقبل میں ایسے خلاف ورزیوں پر مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ کارروائی حکومت کی عوام کو صاف ستھرا اور معیاری کھانے کی فراہمی کے وژن کے عین مطابق ہے، اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا واضح پیغام ہے۔
شفقت محمود

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کیخلاف درخواستیں خارج باغوں کا شہر لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر کسی کو عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،شفقت محمود فتح جنگ: دہی میں مردہ مکھیاں اور فریزر میں بدبودار گوشت برآمد پنجاب میں سموگ کا روگ برقرار، شہر لاہور کی فضا آج بھی آلودہ گرانفروشی ناقابل برداشت عوامی خدمت کیلئے کوشاں،چوہدری شفقت محمود پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈالنے کی اجازت نہیں دی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود عوام کے حق پر جائے گی فتح جنگ کسی کو کے لیے اور اس

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف