پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چوہدری کا کوٹ لکھپت جیل سے خط
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
لاہور:
پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چوہدری کا کوٹ لکھپت جیل سے لکھا گیا خط سامنے آگیا۔
خط انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نیازی کے نام لکھا ہے جس میں انہوں ںے اڈیالہ کے باہر خواتین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 31 ماہ سے کوٹ لکھپت جیل میں ناحق قید ہوں باہر کے حالات کا پتا دیر سے ہوتا ہے، آپ کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر پنجاب پولیس کے اہل کاروں نے جو ظلم اور تشدد روا رکھا وہ ملکی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کرگیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ دل خون کے آنسو روتا ہے اور بے بسی کے سبب ہماری آنکھیں بھی آنسوؤں سے بھر جاتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔